سپریم کورٹ کے حکم پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

محکمہ انسداد تجاوزات کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے شہر قائد سے ناجائز قبضے ختم کرانے کے لیے دن رات کارروائیاں جاری ہیں۔

سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہفتے میں سات دن کارروائیاں جاری ہیں۔

بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کا کراچی سے تجاوزات ختم کرنے کا مشن جاری ہے۔ محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے ساتوں اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر دن رات اور چھٹی والے روز بھی کاروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ ہائی کورٹ کا ایک اور رہائشی عمارت کی چوتھی منزل گرانے کا حکم

لیاری میں 6 منزلہ عمارت مخدوش قرار دے کر خالی کرا لی گئی ، مکین خوار

بشیر صدیقی کا کہنا تھا کہ ضلع شرقی میں محمود آباد اور ضلع سینٹرل میں دو مقامات پر ناظم آباد اور فیڈرل بی ایریا میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ آپریشن کی نگرانی خود کررہے ہیں۔ ضلع شرقی میں محمود آباد میں تین بلڈنگز کو سیل کیا جارہا ھے، اور تمام تجاوزات ضبط کی جارہی ہے۔ضلع وسطی میں بھی لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا بلاک 12اور 13 میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے میں محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیموں کے ساتھ علاقہ اسسٹنٹ کمشنر علاقہ پولیس ڈسٹرکٹ پولیس رینجرز سیٹی وارڈن اور دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں۔

متعلقہ تحاریر