کوئٹہ کا گولڈ میڈلسٹ کک باکسر چائے بیچنے پر مجبور
نثار احمد نے قومی سطح پر سونے کے تمغے کے ساتھ بیشمار دیگر اعزازات حاصل کئے ہیں
قومی سطح پر کک باکسنگ میں سونے کے تمغے اور دیگر کئی اعزازات حاصل کرنے والا کوئٹہ کا نثار احمد روس کے شہر ماسکو میں ہونے والے آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کےلئے حکومتی توجہ کا منتظر ہے تاہم حکومت سے مایوس ہوکر کک باکسنگ کے چیمپئن نے نومبر میں کک باکسنگ کے عالمی مقابلے میں شرکت کرنے کیلئے پاکستانیوں سے امداد مانگ لی۔
قومی سطح پر کک باکسنگ میں سونے کا تمغہ اور دیگر بے شمار اعزاز جیتنے والے نثار احمد، کک باکسنگ ویلٹر ویٹ 52 کلو کیٹیگری میں قومی چیمپئن ہیں اس کے باوجود حکومتی عدم توجہ کے باعث کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں نثار احمد شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ دن میں ایک چائے کے ہوٹل پر کام کرتے ہیں اور شام میں کک باکسنگ کی ٹریننگ کرتے ہیں۔
Nisar ahmad from quetta is a national gold medalist in kickboxing and he is waiting for the government to sponsor his next fight in Moscow @CMOBalochistan pic.twitter.com/nbm2GiDJE1
— Khalid Butt (@KB_BUT) November 15, 2021
یہ بھی پڑھیے
ایک اور لیجنڈ حکومتی توجہ کا منتظر
پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عباس کا ٹیلنٹ ضائع نہ کرے
نومبر میں ماسکو میں ہونے والے کک باکسنگ کے عالمی مقابلے میں شرکت کےلئے دو لاکھ روپے کی رقم درکار ہے جو ان کے لئے اپنے محدود مالی وسائل کی وجہ سے ممکن نہیں ہے ، نثار احمد نے کہا ہے کہ وہ پر امید ہیں کہ ماسکو میں ہونے والے مقابلے کو جیت لیں گے اور عالمی مقابلے میں قومی پرچم کو سربلند کریں گے اس کے لئے انھوں نے حکومت سے مایوسی کے بعد پاکستانیوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔