کراچی کا گرین لائن منصوبہ 25 دسمبر سے آپریشنل ہو جائے گا، اسد عمر

ایک اندازے کے مطابق بی آر ٹی ایس منصوبے سے روزانہ 3 لاکھ مسافروں کو سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔

وزیر منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے زور دے کر کہا کہ کراچی میں طویل انتظار کا گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی ایس) منصوبہ 25 دسمبر سے کمرشل آپریشن کے لیے تیار ہو جائے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ "کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، انشاءاللہ اگلے دس دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لئے تیار ہو گا، اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کراچی آکر منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد انشاءاللہ 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔”

یہ بھی پڑھیے

ایچ بی ایل سے صارفین کے ہزاروں روپے غائب

سندھ حکومت کھاد کی قلت کی ذمہ دار ہے، وفاقی وزیر خسرو بختیار

وفاقی حکومت کی جانب سے 16.85 بلین روپے کا بس منصوبہ 2016 میں اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے شروع کیا تھا، جس کا مقصد ایک سال کے اندر اس منصوبے کو مکمل کرنا تھا۔ تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ ابھی تک نامکمل رہا۔ تاہم اب موجودہ وفاقی حکومت اسے پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے۔

بعد ازاں، اس منصوبے کو مزید 10 کلومیٹر تک بڑھایا گیا جیسا کہ ابتدائی طور پر سندھ حکومت نے مطالبہ کیا تھا اور تخمینہ لاگت 24 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔

گرین لائن پراجیکٹ کے لیے 40 بسوں کی دوسری اور آخری کھیپ 21 اکتوبر کو شہر پہنچی تھی، جس سے بسوں کی تعداد 80 ہو گئی۔ شہریوں کی امید دوبارہ جگائی گئی ہے کہ شہر قائد میں بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (BRTS) شروع ہونے والا ہے۔ اس منصوبے سے روزانہ تقریباً 300,000 مسافروں کو سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔

متعلقہ تحاریر