آئمہ بیگ 2021 میں پاکستان کی سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی خاتون فنکارہ

آئمہ خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اعزاز کو اپنے ایک خواب کی تکمیل قرار دیا

پاکستان کی کم عمر گلوکارہ آئمہ بیگ  کو دنیا کی مقبول ترین آڈیو اسٹریمنگ سروس ‘اسپوٹی فائے’ 2021 میں پاکستان کی سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی  مقامی خاتون فنکارہ کے طورپر نامزد کیا ہے۔

اپنی مسحور کن آواز کے باعث مقبولیت کی بلندیوں تک پہنچنے والی گلو کارہ آئمہ بیگ نے سماجی رابطوں کی  ویڈیو ز اور فوٹوز شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اعزاز کو اپنے ایک خواب کی تکمیل قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے

آئمہ بیگ تنقید کی زد میں

ساحر علی بگا نے علیزے شاہ کو بھی گلوکارہ بنادیا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

دنیا کی مقبول ترین آڈیو اسٹریمنگ سروس ‘اسپوٹی فائے’ کے حوالے سے شائد ہی کوئی میوزک کا شوقین ہو جو نہیں جانتا ہوگا  سوئڈش پلیٹ فارم اسپوٹی فائے کے  دنیا بھر میں صارفین  کی تعداد 38 کروڑ سے بھی زیادہ ہے ۔ آئمہ بیگ نے اسپوٹی فائے کی جانب سے شیئر کردہ بینر کو اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا اور اس کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ 2021 میں پاکستان کی سب  سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی مقامی خاتون آرٹسٹ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

واضح رہے کہ آئمہ بیگ پاکستان کی کم عمر ترین گلوکارہ ہیں جنہوں نے اپنے کریئر کا آغاز 2015ء سے 2017ء تک نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام مذاق رات کی شریک میزبان کے طورپر کیا جبکہ ان کو شہرت کوک اسٹوڈیو کے  گانے "بازی” سے ہوئی جو انہوں نے ساحر علی بگا کے ساتھ مل کر گایا تھا، آئمہ بیگ کو اگست 2019 میں تمغہ فخر امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر