پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 201 رنز کا ہدف دیا، کیریبیئن شیر 19 اوورز میں آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20 میچ میں 63 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر نفسیاتی برتری حاصل کر لی ہے۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلی اننگز میں 200 رنز بنا کر مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 137 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، کیریبیئن بیٹسمین صرف 19 اوورز تک ہی محدود رہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نااہلی، گول کیپرز کو بنگلہ دیش کے ویزے نہ ملے

خیبرپختونخوا حکومت کا ہاکی کے فروغ کے لیے بڑا اقدام

پاکستان سے محمد وسیم نے چار، شاداب خان نے تین جبکہ حارث رؤف، شاہین آفریدی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز سے شائے ہوپ 31 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، پاویل نے 23 حسین نے 24 اور شیفرڈ نے 21 رنز بنائے۔

پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ پاکستان کے حیدر علی کے نام رہا جنہوں نے صرف 39 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے تھے۔

تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کو ایک صفر سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر