کراچی، سلطانہ صدیقی کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا انعقاد

ہم ٹی وی کی بانی سلطانہ صدیقی کو شاندار خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز اور ان کی بہو مومنہ درید کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نوازے جانے کے بعد منعقدہ تقریب میں سیاستدانوں، فلمی ستاروں، سرمایہ کاروں، تاجروں اور دیگر معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پاکستان کے پہلے انٹرٹینمنٹ چینل کی روح رواں سلطانہ صدیقی کے اعزاز میں کراچی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد سلطانہ صدیقی کی خدمات پر انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازے جانے پر مزید سراہا جانا تھا۔

سلطانہ صدیقی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں سیاستدانوں، فلمی ستاروں، سرمایہ کاروں، تاجروں اور معززین شہر کی بڑی تعداد شامل تھی۔ جن میں پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی، صنعت کار مرزا اختیار بیگ، مرزا اشتیاق بیگ، سلطانہ صدیقی کے صاحبزادے دریس صدیقی،بہو مومنہ درید، اداکارہ ماہرہ خان، اداکارہ ثروت گیلانی، اداکار بلال اشرف، فہد مرزا، اداکار عمران اشرف، نور الہدیٰ شاہ، اداکارہ مریم نفیس،جبران ناصر، اداکارہ منشاء پاشا، اداکار علی رحمٰن خان اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیئے

پی پی 206 کا ضمنی انتخاب، لوٹے بمقابلہ لوٹے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

 سلطانہ صدیقی کا چینل ہم ٹی وی پاکستان کے سب سے بڑے براڈکاسٹنگ برانڈز میں شامل ہے اور نہ صرف ایشیا بلکہ دنیا بھر ہر جگہ اردو ڈرامے کے مداح اور اس کے ناظرین موجود ہیں۔

واضح رہے کہ سنہ 1974 میں سرکاری ٹی وی چینل سے کریئر کا آغاز کرنے والی سلطانہ صدیقی نے پرائیویٹ پروڈکشن اور پھر پاکستان کا پہلا ایسا انٹرٹینمنٹ چینل بنایا جو اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندرج ہے۔

متعلقہ تحاریر