نواز شریف کی سالگرہ پر مریم نواز کا محبت بھرا منفرد اظہار

25 مارچ 1949 کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیدا ہونے والے نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر مریم نواز نے محبت بھری ویڈیو شیئر کردی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 72 برس کے ہوگئے۔

25 مارچ 1949 کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیدا ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے 72 برسوں میں مختلف نشیب وفراز کا سامنا کیا۔

اپنے والد کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے فوٹوز اور ویڈیوز اپ لوڈنگ کی مقبول ترین ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

مریم نواز کی جانب سے اپنے والد میاں نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر انسٹا گرام پر تصویروں پر مبنی ویڈیو شیئر کرکے محبت کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو میں نواز شریف کی انتخابات میں کامیابی سے قبل ہاتھ لہراتے وقت، وزیر اعظم بننے کے بعد اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران لی گئی تصاویر دیکھی جاسکتی ہیں۔

مریم نواز کی پوسٹ کو اب تک اکسٹھ ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ جس پر عوام نے اپنی آراء کا بھی اظہار کیا ہے۔

کسی نے لکھا کہ میاں صاحب ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد اچھا وقت آنے والا ہے تو کسی نے میاں نواز شریف کو درازی عمر کی بھی دعا دی۔

متعلقہ تحاریر