قومی کرکٹرز کو نظر لگ گئی، عابد علی کے بعد دھانی اسپتال پہنچ گئے
عابد علی نے ٹریڈ مل پر چلتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ وہ روبہ صحت ہیں، شاہنواز دھانی کی ناک کی سرجری کامیاب۔
![عابد علی شاہنواز دھانی](https://news360.tv/wp-content/uploads/2021/12/کرکٹرز.jpg)
قومی کرکٹر عابد علی نے ٹویٹ کرتے ہوئے ٹریڈ مل پر چلنے کی ویڈیو شیئر کی ہے، انہوں نے لکھا کہ ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق دوبارہ متحرک ہونے کی کوشش کر رہا ہوں۔
Alhumdulilah, getting back in the momentum as per the doctor’s instructions.
A big thank you for the immense love and support shown by my family, fiends and followers.
Inshallah I will recover soon.
Keep praying 🤲 pic.twitter.com/s665PVEmgT— Abid Ali (@AbidAli_Real) December 27, 2021
عابد علی نے مزید لکھا کہ اہلخانہ، دوستوں اور مداحوں کا بےحد شکرگزار ہوں جنہوں نے بہت محبت اور ہمدردی کا اظہار کیا، جلد ہی روبہ صحت ہوجاؤں گا، دعا کرتے رہیے۔
یہ بھی پڑھیے
پہلی مرتبہ پاکستان نے ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں میڈل جیت لیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی، سبز رنگ چھا گیا
یاد رہے کہ عابد علی کو کراچی میں فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کے دوران دل میں تکلیف کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اب وہ روبہ صحت ہیں۔
لیکن دوسری طرف قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے والے نوجوان کھلاڑی شاہنواز دھانی اسپتال پہنچ گئے ہیں۔
Today I went through a Successful Surgery of Nasal septum. I had been facing breathing problems due to deviated Nasal Septum for long time. After consultation of medical team of @TheRealPCB. and advice of my Family I went through this surgery. Alhamdulillah,feeling better now. pic.twitter.com/AAHmsolQtq
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) December 27, 2021
شاہنواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے اسپتال کے بستر سے ایک تصویر بھیجی اور بتایا کہ وہ اپنی ناک کی ہڈی کی کامیاب سرجری کروا چکے ہیں۔
شاہنواز دھانی نے لکھا کہ انہیں ناک کی ہڈی بڑھنے کی وجہ سے کافی عرصے سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔
پی سی بی کی میڈیکل ٹیم سے رجوع کرنے اور فیملی سے مشورہ لینے کے بعد میں نے سرجری کروا لی ہے اور اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔
لگتا ہے کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی اور بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی کے بعد نظر لگ گئی ہے۔
پی آئی اے جہازوں کی طرح پی سی بی کو چاہیے کہ قومی کرکٹرز اور پورے کرکٹ بورڈ کے لیے کالے بکروں کا صدقہ دے۔