پی سی بی میں کون کتنی تنخواہ لے رہا ہے؟

غیرملکی فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن پی سی بی کے سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے ملاز م ہیں جن کی  تنخواہ 20لاکھ روپے مہینہ ہے

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی  برائے کھیل میں پی سی بی حکام کی غیر معمولی تنخواہوں کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔

غیرملکی فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ پی سی بی کے سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے ملاز م ہیں جن کی  تنخواہ 20لاکھ روپے مہینہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وسیم اور وقار کی جوڑی کیا نیا کرنے جارہی ہے؟

یورپ میں پاکستان کی پہچان لٹل کریم اپنوں کی توجہ کا منتظر

 ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور چیف سلیکٹر محمد وسیم   بالترتیب 13 لاکھ اور 10 لاکھ روپے مہینہ تنخواہ لے رہے ہیں ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پہلے پی سی بی کے اخراجات کا نوٹس لیا تھا جس میں مالیاتی لین دین، غیرملکی سرکاری دوروں اور عام اخراجات کے حسابات شامل تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کی  تنخواہیں اب سامنے لائی گئی ہیں  جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی سی بی کے زیادہ ترافسران  نہ صرف بھاری تنخواہیں وصول کررہے ہیں بلکہ اضافی مراعات سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

قائمہ کمیٹی کو پیش کردہ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز سمیع برنی  اور ہائی پرفارمنس  سینٹر کے ڈائریکٹر ندیم خان 13،13لاکھ روپے تنخواہ وصول کررہے ہیں جبکہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز ذاکر خان ماہانہ8.5لاکھ روپے تنخواہ  حاصل کررہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو بھی 12لاکھ روپے سے کچھ زیادہ تنخواہ وصول کررہے ہیں ۔اسی طرح ڈائریکٹر ہیومن ریسورس سرینا آغا اور ڈائریکٹر سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن آصف محمودبھی ساڑھے 8 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جی ایم لاجسٹک اسد مصطفیٰ اور جی ایم فنانس و اکاؤنٹس عتیق رشید کی تنخواہ بھی  6 ،6 لاکھ روپے مقرر ہے ۔اس کے علاوہ صوبائی کرکٹ ایسوسی ایسوسی ایشز کی تمام ٹیموں کے سی ای اوزماہانہ  5لاکھ روپے  تنخواہ وصول کررہے ہیں جن میں جنوبی پنجاب کے محمد عبدالصبور،بلوچستان کے انور سلیم کاسی،خیبرپختونخوا کے بابرخان، پنجاب شمالی کے نجیب صادق اور وسطی پنجاب کے عبداللہ خرم نیازی شامل ہیں۔

بھاری تنخواہوں کے علاوہ پی سی بی حکام اضافی مراعات کے بھی اہل ہیں جن میں کار، ایندھن، موبائل بیلنس اور بہت کچھ شامل ہے۔پی سی بی کے پاس موجود  23 کاروں کی تفصیلات بھی قائمہ کمیٹی میں پیش کی گئی ہیں ۔ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کو 2021 کی  ہنڈا بی آر وی، سی ای او کو 2019 ہنڈا سوک اوربولنگ کوچ  ثقلین مشتاق کو 2014  کی ہنڈا سٹی  کار دی گئی ہے ۔

متعلقہ تحاریر