وسیم اور وقار کی جوڑی کیا نیا کرنے جارہی ہے؟

ماضی کے مایہ ناز فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی اب کیا نیا کرنے جارہی ہے۔بورے والا ایکسپریس  کی حالیہ ٹوئٹ نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سابق ہیڈ کوچ و سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے گزشتہ روز سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے ساتھ اپنی ایک تصویر ٹوئٹ کی۔

یہ بھی پڑھیے

یورپ میں پاکستان کی پہچان لٹل کریم اپنوں کی توجہ کا منتظر

آسٹریلیا نے نمبر ون ٹینس اسٹار جوکوچ کا ویزا منسوخ کردیا، ڈی پورٹ کرنے کافیصلہ

 

/p>

تصویر میں ماضی کےدونوں فاسٹ بولرز وسیم اور وقار کو کچھ کاغذات پر بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ وقار یونس نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ حضرات آنے والے کیلیے تیار ہوجائیں۔

وقار یونس کے ٹوئٹ پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔کئی صارفین ٹو ڈبلیوز کی جوڑی کے ایک پروجیکٹ پر ساتھ کام کرنے پر پرجوش نظر آئے تو کئی صارفین نے انہیں ماضی کے ریکارڈ کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

بلیو روز نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ آپ ہمیں ورلڈ کپ نہیں  دے سکتے  اور ہمیں ورلڈکپ کے علاوہ آپ سے کچھ نہیں چاہئے شکریہ۔

سید جہانگیر نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ بھائی آپکی مہربانی پاکستانی ٹیم کے پاس بھی نظر مت آنا، آپ نے پاکستان  کی کرکٹ کو  پہلے ہی بہت برباد کیا ہے اور اس کے عوض پی سی بی نے ایک خطیر رقم آپ کی نظر کی ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ سر جب آپ دونوں کرکٹ کھیلتے تھے تو آپ کی آپسی لڑائی سے پاکستان کرکٹ کا نقصان ہوا اور ریٹائرمنٹ کے  بعد آپ دونوں دوست بن گئے۔

خرم خان نامی صارف نے شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے زمانے دو، کیا زمانہ تھا، ایک فاسٹر دوسرا اس سے بھی فاسٹر۔

گاڈ نامی بھارتی ٹوئٹر ہینڈل نے گیئرنگ اپ کے کیپشن کے ساتھ سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کی تصویر ٹوئٹ کی جس میں انہیں دونوں ہاتھوں میں کرکٹ بیٹ پکڑے پریکٹس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

جواب میں پاکستانی ٹوئٹر ہینڈل ڈین نے اوکے لکھ ٹینڈولکر کی ایک تصویر ٹوئٹ کی جس میں انہیں کلین بولڈ ہوتے دکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وقار یونس اور وسیم اکرم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران اے آر وائی کے اسپورٹس چینل اے اسپورٹس پر فخرعالم کی میزبانی میں شو میں بطور پینلسٹ ایک ساتھ شرکت کی تھی۔

متعلقہ تحاریر