"مجھ سے نہیں ہوگا”اذان سمیع خان سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

ڈرامہ سیریل عشق لا میں اذان سمیع، سجل علی اور یمنیٰ زیدی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان  ڈرامہ سیریل ’عشق لا‘ میں مرکزی کردار میں دیکھے گئے ہیں تاہم مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو کوئی خاص پزیرائی حاصل نہیں ہوسکی ہے ،  سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ڈرامے کے ایک کلپ کو  شیئر کرتے ہوئے مزاح کا نشانہ بنایا۔

قیصر حیات  کا تحریرکردہ اور مومنہ درید پروڈکشن کے بینر تلے بننے والے اپنے وجود کی تلاش میں ابدی محبت کو پالینے کی کہانی پر مبنی ڈرامہ سیریل   ’عشق لا‘سے اداکاری کا باقاعدہ آغاز کرنے والے زیبا بختیار کے بیٹے  اذان سمیع خان  نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے ، ڈرامے میں اذان سمیع، سجل علی اور یمنیٰ زیدی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اداکار اذان سمیع نے اپنے ڈرامے کا ٹریلر مداحوں کے لیے جاری کردیا

عمران اشرف اورامرخان”دم مستم”میں جلوہ گر ہوں گے

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈرامے  میں اذان سمیع خان  کی  ناتجربہ کاری  پر تنقید کرتے ہوئے مذاق بنایا گیا ہے ، ایک صارف کی جانب سے ان کے ڈرامے کا چند سیکنڈ پر مشتمل ایک کلپ شیئر کیا گیا ہےجس میں کہہ رہےہیں کہ "مجھ سے نہیں ہو گا”۔

دوسری جانب  شوبز جرنلسٹ صدف حیدر نے مائیکروبلاگنگ کی  ویب سائٹر ٹوئٹرپر اذان سمیع خان کی اداکاری پر تنقیدکرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھیک ہے اگر اس طرح کے بہترین  اسکرپٹ دستیاب ہیں تو ماہر تجربہ کار اداکاروں کو وہی پرانے دقیانوسی کرداروں اور معمولی کہانیوں کو دہرانے پر مجبور کیوں کیا جاتا ہے ؟ان نئے لوگوں کو کیوں استعمال نہیں کیا جاتا؟ سارا الزام اذان پر نہیں پروڈیوسر اور ڈائریکٹر پر ہے جنہوں نے اسے بھی  ایسے مشکل میں ڈال دیاہے۔

ڈرامہ سیریل عشقِ لا میں اذان سمیع، سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے علاوہ سہیل سمیر، عظمیٰ حسن، عثمان پیرزادہ اور سیمی راحیل بھی اداکاری کے جوہر دیکھائیں گی ۔

متعلقہ تحاریر