نیٹ فلکس نے اپنی سبسکرپشن جارجز میں اضافہ کردیا

صارفین کو ابتدائی پلان کی مد میں 9.99 ڈالر ادا کرنا ہوں  گے جو اس سے قبل 8.99 ڈالر تھے

عالمی وباء کورونا وائرس نےدنیا بھر میں تباہی مچائی ہر تقریبا دنیا کے ہر شعبے کو بری طرح متاثر کیا ، جہاں کورونا وائرس نے  تمام شعباجات کو متاثر کیا وہیں کچھ شعبے ایسی بھی ہیں جو اس وباء کے باعث ترقی کرکے عالمی شہرت یافتہ بن گئے ایسا ہی ایک نیٹ فلکس بھی ہے جس کو وباء کے بعد غیر معمولی شہرت ملی اور اس پلیٹ فارم پر فلموں اور ٹیلی ویژن دیکھنے کی مانگ میں  غیر معمولی اضافہ ہوا۔

امریکی پے ٹیلی ویژن میڈیا کمپنی اور دنیا کے مشہور ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم “نیٹ فلکس” نے دیگر بزنس  آرگنائزیشن کی طرح وبا ء کے تتیجے میں ہونےوالے فوائد سے استفادہ حاصل کرنے کے موقع کو ضائع نہیں کیا ،گذشتہ روز نیٹ فلکس نے اپنے صارفین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت  سبسکرپشن چارجز کو بڑھا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہمایوں سعید نیٹ فلکس کی ہٹ سیریز ’دی کراؤن‘ میں کردار ادا کریں گے

نیٹ فلکس فلم ‘ریڈ نوٹس’ ریکارڈ توڑنے کے قریب

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

نیٹ فلکس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ لوگوں کے پاس اب پہلے سے کہیں زیادہ تفریح کے انتخاب  موجود ہیں  اس لئے ہم اپنے صارفین کو پہلے سے اور بھی بہتر سہولیات اور تفریح فراہم کرنے کےلئے پُرعزم ہیں جس کےلئے  ہم اپنی  سبسکرپشن چارجز کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں تاکہ ہم مختلف قسم کے معیاری  پراڈکٹ فراہم کرسکیں، انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم  ہمیشہ کی طرح اپنے صارفین کیلئے مختلف پیکجز پیش کررہے ہیں تاکہ ہمارے صارفین اپنے بجٹ کے مطابق اپنی مطلوبہ سہولت حاصل کرسکیں ۔

انھوں نے بتایا کہ صارفین کو ابتدائی پلان کی مد میں 9.99 ڈالر ادا کرنا ہوں  گے جو اس سے قبل 8.99 ڈالر تھے تاہم ہائی ڈیفینشن  ایچ ڈی  پیکج پلان کیلئے 15.49 فیصد اداکرنا ہوگا جبکہ 4k پیکج کیلئے 19.99 ڈالر کی سبسکرپشن فیس اداکرنا ہوگی ۔

واضح رہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی سطح پر صارفین کو متاثر کرے گا اس وقت نیٹ فلکس صارفین کی تعداد 250 ملین سے زائد ہے یہ تعداد کورونا وائرس کی وباء سے پہلے کے مقابلے میں 30 فیصد زائد ہے صرف گذشتہ سال میں نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز کی تعداد میں 39 ملین کا اضافہ ہوا تھا ۔

متعلقہ تحاریر