میٹریکس برائڈ: بھارتی دلہن کی لچک نے مہمانوں کو حیران کردیا
دولہا ہارپہنانے کیلئے آگےہاتھ بڑھاتا گیا اور دلہن کمال مہارت سے خود کو پیچھے جھکاتی چلی گئی۔

انٹرنیٹ کی دنیا پر شادی بیاہ کے موقع پر عجیب و غریب اور اکثر مزاحیہ واقعات دیکھنے میں آتے رہتے ہیں لیکن بھارت میں ہونےوالی شادی کی ویڈیو اس وقت انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئی جب دلہن نے دولہا کی جانب سے ہار پہناتے ہوئے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کیا۔
گذشتہ روز بھارتی ریاست اتر پردیش کی ایک شادی کی ویڈیو سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا نے سرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس برائڈ کو ولیمے کا ہار پہننانے کی کوشش کی اس دوران دلہن نے کمال لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو پیچھے کی جانب جھکایا، اس دوران دولہا ہار کو پہنانے کےلئے آگےہاتھ بڑھاتا گیا اور برائڈ کمال مہارت سے خود کو پیچھے جھکاتی چلی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
شادی ہال میں دلہن بندوق لے کر آگئی
سندھ میں دلہن کے بغیر ہونے والی انوکھی شادی
#NDTVBeeps | Must Watch: Bride’s Flexible Move During Varmala pic.twitter.com/RQxiV31Haj
— NDTV (@ndtv) January 24, 2022
چند لمحات پر محیط یہ مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس پر وائرل ہوگیا جس میں صارفین کی جانب سے تبصرے شروع ہوگئے، ایک صارف نے اس دلہن کو ہالی وڈ کی معروف سائنس فکشن فلم میٹرکس سے تشبیہ دیتے ہوئے میٹرکس برائڈ کا لقب دیا تو کسی نے اس کوغیر معمولی جسمانی ساخت کی حامل لڑکی قرار دیا۔









