سندھ میں دلہن کے بغیر ہونے والی انوکھی شادی

ٹنڈو فاضل کا رہائشی ذہنی معذور ہے، محلے والوں نے اس کی خوشی کے لیے شادی کی تقریب منعقد کی، سہرا باندھ کر بٹھا دیا۔

سندھ کے علاقے میں ایک شخص کی دلہن کے بغیر شادی ہوگئی، شہری شادی کرنے کا شدید خواہش مند تھا، محلے والوں نے بغیر دلہن کے شادی کی تقریب کر دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے ٹنڈو فضل میں ایک ذہنی معذور شخص نے بغیر دلہن کے شادی کر لی کیونکہ وہ شادی کرنے کا آرزو مند تھا۔

یہ بھی پڑھیے

منظور وسان کی بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق نئی پیش گوئی

پہلی بیوی ، شوہر کی دوسری شادی کو چیلنج کر سکتی ہے، لاہور ہائی کورٹ

ذہنی معذور شخص کی اس خواہش کو اس کے محلے والوں نے اس طرح پورا کیا کہ انہوں نے شادی کی تقریب منعقد کی، مذکورہ شخص کو تیار کر کے، سہرا باندھ کے بٹھا دیا بس دلہن کی کمی رہ گئی۔

ہیلو پاکستان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی اس خبر پر فوٹو شیئرنگ ایپ صارفین بہت مطمئن نظر آئے اور انہوں نے گاؤں والوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسما محمود کا کہنا تھا کہ یہ کتنی اچھی بات ہے، خدا ان لوگوں پر رحمت نازل کرے جنہوں نے اس شخص کی خوشی کے لیے یہ سب کیا۔

شمائلہ وٹو نے کہا کہ ہمیں اس طرح کے مزید لوگوں کی ضرورت ہے۔

متعلقہ تحاریر