پی ایس ایل کا افتتاحی میچ: بابر اعظم بمقابلہ محمد رضوان
آئی سی سی نے حالیہ دنوں میں قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر اور وکٹ کیپر بلے باز کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے اعزازات سے نوازا تھا۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کا آج افتتاحی میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ افتتاحی میچ میں ایوارڈ یافتہ کرکٹر بابر اعظم اور محمد رضوان اپنی اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جو کہ اب کراچی کنگز کی بھی قیادت کررہے ہیں ، کو حال ہی میں آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے اعزاز سے نواز گیا ہے جبکہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے T20I کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی وی کے بعد پی ٹی وی اسپورٹس بھی ایچ ڈی ہوگیا
دورہ پاکستان کے حوالے سے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم الجھن میں مبتلا
گذشتہ سال نومبر میں ہونے والی ٹی ٹوئٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی نے اپنی شاندار کارکردگی سے ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی دلائی تھی، دنوں پلیئرز نے گذشتہ سال ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کئی انعامات اپنے نام کیے تھے۔
کیش انعامات سے بھرپور ٹی ٹوئنٹی لیگ کے تازہ ترین ایڈیشن کے نشریاتی حقوق ریکارڈ رقم میں فروخت ہوئے ہیں، پی ایس ایل اب دنیا بھر میں انڈین پریمیئر لیگ کے بعد دوسری بڑی لیگ کہلائی جاتی ہے۔ شائقین کرکٹ کے نامور اور پسندیدہ کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ ہیں۔
کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے پیر کو جاری کیے گئے اعلامیہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا تھا۔
⭐️ Shakib vs Babar vs Malan vs Stirling ⭐️
The winner of the 2021 ICC Men’s ODI Cricketer of the Year has been announced ⬇️https://t.co/M2f6dkelFf
— ICC (@ICC) January 24, 2022
آئی سی سی ایوارڈز 2021 میں بابر اعظم کی تیسری اچیومنٹ تھی۔ اس سے قبل آئی سی سی نے انہیں 2021 میں بہترین ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیموں کے کپتان کے اعزاز سے نوازا تھا۔
قومی کرکٹر ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گذشتہ سال صرف چھ ون ڈے میچز کھیلے۔ 2021 میں پاکستان نے جو دو سیریز کھیلی ان میں بابر اعظم کا کردار بہت اہم رہا تھا۔ انہوں نے چھ میچوں میں دو سنچریوں کی مدد سے 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔
کپتان بابر اعظم جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 میچز میں 228 رنز اسکور کیے ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچز پر مشتمل سیریز 2-1 سے جیتی تھی۔ انگلینڈ کے خلاف تین میچز میں بابر اعظم نے 177 رنز اسکور کیے تھے۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے 2021 میں مختصر ترین فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس پر آئی سی سی نے انہیں سال 2021 میں بہترین کھلاڑی ہونے کے ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔
Sheer Consistency, indomitable spirit and some breathtaking knocks 🔥
2021 was memorable for Mohammad Rizwan 👊
More 👉 https://t.co/9guq9xKOod pic.twitter.com/6VZo7aaRIA
— ICC (@ICC) January 23, 2022
محمد رضوان نے گذشتہ سال صرف 29 میچوں میں 73.66 کی اوسط اور 134.89 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1,326 رنز بنائے تھے۔
آئی سی سی کی گورننگ باڈی کے مطابق محمد رضوان نے وکٹ کے پیچھے بہترین وکٹ کیپنگ کا مظاہرہ بھی کیا۔ آئی سی سی کے مطابق محمد رضوان نے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے دوران پاکستان کی سیمی فائنل تک کی دوڑ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تیسرے سب سے زیادہ اسکور بنانے والے پلیئر بن کر سامنے آئے تھے۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان گذشتہ سال کے شروع میں لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے کیریئر کی پہلی T20I سنچری بھی بنائی اور کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 87 رنز کی "شاندار اننگز” کھیلی تھی۔
آئی سی سی نے امید کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "ہم امید کرتے ہیں پاکستانی بلے باز محمد رضوان اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی پرفارمنس (کارکردگی) جاری رکھیں گے۔”
آئی سی سی گورننگ باڈی نے محمد رضوان کی بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار اننگز کا بھی ذکر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی روایتی حریف کے خلاف شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 79 رنز اسکور کیے تھے۔ ان کی اننگز میں چھ چوکے اور تین چھکے بھی شامل تھے۔









