پی ایس ایل سیزن 7 کا افتتاحی میچ:محمد رضوان کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
ملتان سلطانز اپنے ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ دفاعی چیمپئن ہے۔
ملک کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا آغاز ہوگیا، دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے افتتاحی میچ میں ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے خلاف پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کراچی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل سیزن 7 کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم ، ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان سے ٹاس ہار گئے۔ محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، جنہوں نے کنگ کے سابق کپتان عماد وسیم کی جگہ لی ہے، اس سیزن میں اسکواڈ کی قیادت کر رہے ہیں، جب کہ ملتان سلطانز کی قیادت ملک کے اسٹار بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان کر رہے ہیں۔
کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے ہر ٹیم پلان کرکے میدان میں اترتی ہے۔ ملتان سلطانز کے خلاف پلان تیار کررکھا ہے۔ میدان میں کسی حریف کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے۔ ہم نے اچھی پرفارمنس کی تیاری کررکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
دورہ پاکستان کے حوالے سے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم الجھن میں مبتلا
سابق انگلش فٹبالر کھلاڑی ڈھونڈنے پاکستان پہنچ گئے
دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ یقیناً ایک مشکل میچ ہوگا کیونکہ دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کی بہترین ٹیمیں ہونے کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کی چیمپئن بھی ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی کنگز کے لیے ایک خوش قسمت مقام رہا ہے کیونکہ ٹیم کو دو مرتبہ اس اسٹیڈیم میں آمنا سامنا ہوا ہے اور دونوں مرتبہ جیت کراچی کنگز کے حصے میں آئی ہے۔
ملتان سلطانز کے کپتان یقینی طور پر اپنے ٹائٹل کے دفاع میں اچھی شروعات کرنے کے خواہاں ہوں گے۔ تاہم وہ شاہد آفریدی اور سہیل تنویر کے تجربے سے محروم ہوں گے، کیونکہ دونوں پلیئرز اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں۔
اسکواڈ
کراچی کنگز:
بابر اعظم، شرجیل خان، جو کلارک، محمد نبی، ٹام لیمنبی، لیوس گریگوری، عامر یامین، محمد عمران جونیئر، محمد طحہ خان، عمید آصف، محمد الیاس
ملتان سلطانز:
محمد رضوان، شان مسعود، صہیب مقصود، ریلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ولی، عمران طاہر، عمران خان، شاہنواز دہانی، احسان اللہ