بچپن محرومیوں میں گزرا، اپنی آمدنی سے3گھر چلارہی ہوں، عائشہ عمر
لاہور کا گھر چھوٹا سا ہے لیکن ہمارا اپنا گھر ہے جو ان کی امی نے بنایا ، اس کا خرچہ بھی میں اٹھاتی ہوں
پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کاایک انٹر ویو وائرل ہوا ہے جس میں وہ اپنی اپنی آمدنی سے تین گھروں کے اخراجات اٹھانے سے متعلق گفتگو کررہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمرکا سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹ پر ایک انٹرویو کا ایک مختصر کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماڈل اپنی آمدنی میں تین مختلف گھروں کے اخراجات برداشت کرنے سےمتعلق بتارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عائشہ عمر نے کامیابیوں کا کریڈٹ اپنی والدہ کو دیدیا
عائشہ عمر کی تنزانی خاتون سے دوستی ، انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کردیں
View this post on Instagram
نجی ویب چینل کو دیے گئے انٹرویو وائرل میں عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ وہ تین گھر چلارہی ہیں جن میں ایک ان کا اپنا اپارٹمنٹ ہے جو کہ کراچی میں ہے، اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا کراچی کا اپارٹمنٹ کرائے پر ہے کیوں کہ میری خریدنے کی استطاعت نہیں ہے۔ دوسرا گھر جس کا وہ خرچہ اٹھاتی ہیں وہ لاہور میں ہیں جہاں ان کی امی رہتی ہیں، عائشہ کا کہنا تھا کہ لاہور کا گھر چھوٹا سا ہے لیکن ہمارا اپنا گھر ہے جو ان کی امی نے بنایا ، اس کا خرچہ بھی میں اٹھاتی ہوں۔ اداکارہ نے اپنے بھائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بھائی اب ڈنمارک میں ہے جس کی آخری ٹیوشن فیس بھی اب تک جا چکی ہے۔
اداکا رہ نے انٹر ویو میں اپنی بچپن کی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ دو سال کی تھیں توان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا اور پھر ان کی والدہ نے ان کی پرورش کی انھوں نےبتایا کہ ان کے معاشی حالات بہت خراب تھے۔