کراچی میں تیز ہوائیں اور آندھی ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

محکمہ موسمیات نے  بدھ سے کراچی اور بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے سے سردی بڑھنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے سے سردی یا خنکی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں تیز ہواؤں اور آندھی کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز ہوائوں کی وجہ سے کمزور انفرااسٹرکچر کو نقصان ہوسکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران  جنوب مغربی بلوچستان اور کراچی میں شمال مغرب سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2 فروری بروز بدھ سے 2 دن کے لیے کراچی اور بلوچستان میں ہواوٴں کی رفتار 36 سے 45 کلومیٹر تک چلنے کا امکان ہے، کبھی کبھی ہواوٴں کی رفتار 54 کلومیٹر فی گھنٹہ کو بھی چھوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گورنر سندھ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء میں بےضابطگیوں کا نوٹس لے لیا

ایس ایس پی سکھر نے پولیس افسران کو قانون کا سبق یاد کرادیا

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے گرد و غبار اڑ سکتا ہے اور ہواؤں کا سلسلہ کل دوپہر سے 3 فروری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائوں کی وجہ سے کمزور انفرااسٹرکچرکو نقصان ہوسکتاہے اور سمندر میں طغیانی ہوسکتی ہے، اس لئے ماہی گیر 2 دن احتیاط کریں۔

محکمہ موسمیات نے  بدھ سے کراچی اور بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے سے سردی بڑھنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے سے سردی یا خنکی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ موسم میں تبدیلی کسی نئے سسٹم کے باعث نہیں ہوگی۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 اورزیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ تحاریر