گورنر سندھ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء میں بےضابطگیوں کا نوٹس لے لیا

عمران اسماعیل نے وائس چانسلر کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ آپ یونیورسٹی کی اپنے دور حکومت کی کارکردگی رپورٹ بھی جلد پیش کریں۔"

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کراچی میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر کو خط لکھ دیا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے وائس چانسلر کو لکھے گئے خط کے مطابق "اطلاعات ہیں کہ آپ کی آئے دن یونیورسٹی سے غیر حاضری اور فرائض کی ادائیگی میں عدم توجہی کے باعث تدریسی اور انتظامی صورتحال انتہائی مخدوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

میرپور ساکرو میں پانی کی قلت، زرخیز زمین بنجر ہوگئی

سکھر انتظامیہ کی غفلت: ازسرنو تعمیر شدہ پارکس اجڑنے لگے

خط کے متن کے مطابق "بطور وائس چانسلر تقرری کے بعد سےیونیورسٹی کے بنیادی ڈھانچے اور تعلیمی و غیر تعلیمی سرگرمیوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔”

گورنر سندھ عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لکھا ہے کہ "ذمہ داریوں کے عدم ادائیگی کے باوجود  وائس چانسلر کی حیثیت میں خطیر رقم تنخواہ کی مد میں وصول کر رہے ہیں۔”

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ "یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ 2017-18 کے بعد سے، SZABUL کسی بھی کانووکیشن کا انعقاد کرنے میں ناکام رہا ہے جس سے طالب علموں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔”

وائس چانسلر کو انتباہ جاری کرتے ہوئے گورنر عمران اسماعیل نے لکھا ہے کہ "آپ اس معاملے میں اپنے تاثرات کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کی اپنے دور حکومت کی کارکردگی رپورٹ بھی جلد پیش کریں۔”

متعلقہ تحاریر