ڈاکٹر امجد ثاقب ہیرا منڈی لاہور کی 8 سالہ بچی ماہی کیلئے فکر مند
دنیا کے اکثرممالک میں ریڈ لائٹ ایریا موجود ہیں جہاں انسانوں کی ایک الگ ہی دنیا آباد ہوتی ہے

جسم فروشی کوئی عام پیشہ نہیں بلکہ ایک پرتشدد استحصالی نظام ہے۔اس نظام سے پیدا ہونے والی معاشرتی ناہمواریوں کے تدارک اور متاثرہ انسانوں کی مدد کے لیے اسے ایک نظام کے طور پر ہی دیکھا جانا چاہیے اور اس کا حل بھی منظم انداز میں ہی نکالا جانا چاہیے۔‘
دنیا کے اکثرممالک میں ریڈ لائٹ ایریا موجود ہیں جہاں انسانوں کی ایک الگ ہی دنیا آباد ہوتی ہے تاہم وہاں پیدا ہونے والے بچے جو فطری طوپر اس دنیا کا حصہ نہیں ہوتے ہیں اور ان کو اس دنیا کا حصہ ہونا بھی نہیں چاہئے بلکہ ان کو اپنی شخصیت کی تعمیر اور ترقی کا بھر پور موقع ملنا چاہئے۔
پاکستان میں کام کرنے والی فلاحی تنظیم اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لاہور کے علاقے ’’ہیرا منڈی‘‘ کی ایک آٹھ سالہ بچی کی تصویر شیئر کی۔
یہ بھی پڑھیے
منشا پاشا ہیرا منڈی پر بننے والی فلم پر پاکستانی معاشرے سے ناراض
انڈین کسان تحریک کے لیے پاکستانی گلوکار کا گانا
Eight year old Mahi, lives in streets of "Heera Mandi”, Lahore. She knows how to make cigarette with charas & has tried them too. Forgive me on sharing her picture. Soon she will be a dancing girl & sex worker. May Allah prove this wrong. May He protect her innocence @KlasraRauf pic.twitter.com/1A3uEkxx4p
— Dr Amjad Saqib (@DrAmjadsaqib1) February 1, 2022
تصویر کے ساتھ ڈاکٹر امجد ثاقب نے لکھا کہ یہ لاہور کے علاقے ’’ہیرا منڈی‘‘ کی گلیوں میں رہنے والی یہ آٹھ سالہ بچی ماہی ہے۔ جو چرس کا سگریٹ بنانا جانتی ہے اور اس کا استعمال بھی کرچکی ہے ۔ انھوں نے لکھا کہ اس بچی کی تصویر کو سماجی رابطوں پر شیئر کرنے کیلئے مجھے معاف کر دیں لیکن جلد ہی وہ ایک ڈانسنگ گرل اور سیکس ورکر ہوگی، خدا میرے خیالات کوغلط ثابت کرے اور اس معصوم کی حفاظت کرے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر امجد ثاقب تعلیم کے لحاظ سے ڈاکٹر اور پیشے کے لحاظ سے ایک سرکاری ملازم ہیں ، 2001میں اپنے چند دوستوں کے ساتھ مل کر اخوت فاؤنڈیشن کے نام سے ایک تنظیم کی بنیاد رکھی تھی ، جو غریب اور نادار افراد میں بچوں کی شادی کرنے کے لیے، تعلیم کے لیے اور قرض اتارنے کے لیے، چھوٹی رقوم کے قرضے بلاسود بطور قرِضِ حسنہ تقسیم کرتی ہے ۔









