ملکہ الزبتھ کے تاج پوشی کی 70ویں سالگرہ، شہزادہ چارلس اگلے بادشاہ نامزد
ملکہ برطانیہ نے کہا ہے انہیں امید ہے کہ ان کی عوام چارلس اور آنے وقت میں ملکہ برطانیہ کمیلا پارکر کو بھی وہی محبت دیں گے جو وہ مجھے دیتے ہیں۔

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ شہزادہ چارلس برطانیہ کے اگلے بادشاہ ہوں جبکہ ان کی اہلیہ کمیلا پارکر کوئین آف برطانیہ ہوں گی۔ شاہی خاندان کے تمام افراد دل کی گہرائیوں سے کمیلا پارکر کو عزت دیں، واضح رہے کہ اس سے قبل شاہی خاندان کے بعض افراد نامزد ملکہ کو خاندان سے باہر کی خاتون قرار دیتے تھے۔
تخت پوشی کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر لکھے گئے خط میں ملکہ الزبتھ ٹیلر نے کہا ہے کہ برطانوی عوام شہزادہ چارلس اور ہونے والی ملکہ کمیلا پارکر کے ساتھ اپنی وفاداری اور محبت ثابت کریں جبکہ انہیں وقفہ دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیے
روزی گیبریل پاکستانی شوہر کو ویزا جاری نہ کرنے پر کینیڈین حکومت سے نالاں
خفیہ تعلق ظاہر نہ کرنے پر سی این این کے صدر عہدےسے مستعفی
ملکہ الزبتھ نے عوام کے نام لکھے گئے اپنے خط میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پرنس چارلس اور کمیلا پارکر کو بھی وہی تعاون حاصل رہے گا جیسے مجھے حاصل رہا ہے۔ انہوں نے کہا "(یہ) میری مخلصانہ خواہش ہے کہ کیملا کو کوئین کنسورٹ کے نام سے جانا جائے گا کیونکہ انہوں نے اپنی وفاداری اور خدمت کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔”
✍️ On the eve of the 70th anniversary of her Accession to the throne, The Queen has written a message thanking the public and her family for their support, and looking forward to #PlatinumJubilee celebrations over the coming year. #HM70 pic.twitter.com/U6JfzeZMLn
— The Royal Family (@RoyalFamily) February 5, 2022
شہزادہ چارلس اور کمیلا پارکر کی جوڑی ایک طویل محبت کے بعد 2005 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھی ۔ دونوں کی شادی کی تقریب ونڈسر میں انجام پائی تھی۔ پرنس چارلس اور کیملا، ڈچس آف کارن وال کو ملکہ الزبتھ کی حمایت سے ‘چھوایا اور عزت دی گئی’۔
ملکہ الزبتھ کے اس اقدام کے بعد کمیلا پارکر کی شاہی حیثیت مزید مستحکم ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ 1997 میں شہزادہ چارلس کی پہلی بیوی شہزادی ڈیانا کی موت کے بعد اخبارات نے چارلس اور کمیلا پارکر کے رشتے کو بہت زیادہ اچھالا تھا۔ کیملا – جس کا موجودہ لقب ڈچس آف کارن وال ہے – اب باقاعدہ طور پر سرکاری فرائض کے دوران چارلس کے ساتھ شاہی خاندان کی نمائندگی کرتی ہیں۔
پوری برطانوی تاریخ میں، ایک بادشاہ کی بیوی کو عام طور پر ملکہ کنسورٹ کا خطاب دیا جاتا ہے۔ ان کی شادی کے وقت، یہ باضابطہ طور پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ اگر چارلس بادشاہ بنتے ہیں تو کیملا شہزادی کنسورٹ کا لقب استعمال کریں گی۔