وقار یونس اور بیگم کی ایک دوسرے کو شادی کی مبارکباد

وقار یونس نے تصویری کولاج شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آج ان کی شادی کو بائیس برس مکمل ہوگئے ہیں۔

بورے والا ایکسپریس کے نام سے مشہور اور بلے بازوں کے دلوں کو دہلادینےو الے ماضی  کے تیز رفتار فاسٹ باؤلر  وقار یونس  نے اپنی شادی کی 22 ویں سالگرہ پر اپنی اہلیہ کو مبارکباد دی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و بولنگ کوچ وقار یونس نے  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں اپنی اہلیہ کو بائیسویں سالگرہ پر  مبارکباد دی ہے ، انھوں نے  ٹوئٹر پر اپنے تینوں بچوں اور اہلیہ ڈاکٹر فریال کے ساتھ ایک تصویری کولاج شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج ان کی شادی کو بائیس برس مکمل ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر وقار یونس کا دیرینہ دوست رمیز راجہ کے نام پیغام

وسیم اور وقار کی جوڑی کیا نیا کرنے جارہی ہے؟

وقار یونس نے اپنے ٹوئٹ میں مختلف ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے مداحوں کیلئے لکھا کہ 22 سال آپ میرے اور 3 خوبصورت ہمارے ساتھیوں کے ساتھ رہیں، اس کیلئے ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ بورے والا ایکسپریس  کی جانب سے شادی کی سالگرہ کی مبارکباد پر مداحوں کے ساتھ ساتھ حالیہ اور سابق کھلاڑیوں نے بھی مبارکباد دی ہے ۔

واضح رہے کہ  سابق اسپیڈ اسٹار 10 فروری 2000ء  میں ایمرجنسی فزیشن ڈاکٹر فریال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک  ہوئے تھے اور آج ان کی شادی کو بائیس برس مکمل ہوچکے ہیں ، وقار یونس کے تین بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔

متعلقہ تحاریر