اداکارہ آمنہ الیاس فلمی انٹری چاہتی تھیں!
جب آپ ایک فلمی سی انٹری دینے کی کوشش کریں اور ایک لمحے میں سب بگڑ جائے تو اچھا نہیں لگتا

یہ انسانی فطرت کہ انسان چاہتا ہے کہ اس کا تعارف غیر معمولی ہو اور جب کبھی وہ کسی سے ملاقات کرتا ہے تو بھی یہی چاہتا ہے کہ اس کی شخصیت کے بہترین پہلو سامنے آئیں لیکن کبھی کبھی سب کچھ ہماری توقعات کے برخلاف ہوتا ہے۔ ایسا ہی کچھ اداکارہ آمنہ الیاس کے ساتھ ہوا جس کا برملا اظہار انھوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر بھی کیا۔
بے باک بیانات، ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر متعدد بار تنقید کا سامنا کرنے والی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب ویڈیو زاینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ جھک کر اپنی سینڈل درست کررہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ماڈل آمنہ الیاس کے بولڈ فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے
اداکارہ آمنہ الیاس نے مداحوں کو اپنا ایکسرے بھیجنے کی پیشکش کیوں کی؟
View this post on Instagram
اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ جب آپ ایک فلمی سی انٹری دینے کی کوشش کریں اور اچانک ہی لفٹ کا دروازہ کھل جائے اور آپ ایسی حالت میں نظر آجائیں جس کی آپ خواہش نا رکھتے ہوں تو یہ اچھا نہیں لگتا۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آمنہ الیاس لفٹ میں گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں اور جھک کر اپنی سینڈل درست کررہی ہیں اسی دوران لفٹ کا دروازہ کھل گیا ہے اور ان کے میزبان ان کا اسی حالت میں استقبال کررہے ہیں۔









