آئی پی ایل سے معاہدہ ، ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل چھوڑدیا

ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل چھوڑنے کےبعد آئی پی ایل میں شمولیت کا اعلان کردیا

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ایلکس ہیلز نے انڈین پریمئر لیگ  کے ساتھ معاہدے ہونے کے باعث پی ایس ایل کو خیر باد کہہ دیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر الیکس ہیلز نے گذشتہ روز اچانک  پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کردیا ،  اپنے بیان  میں انکا کہنا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پی ایس ایل کو الوداع کہہ رہے کہ تاہم انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل  )کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائڈرز  کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل پیج پر انگلینڈ کے بلے باز ایلکس ہیلز  کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں انھوں نے آئی پی ایل میں  شمولیت  کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے 

پی ایس ایل 6 کی تین ٹیموں کا مختصر جائزہ

کرس گیل نے آئی پی ایل ٹورنامنٹ چھوڑ دیا

ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کے طور پر کھیل رہے تھے جنہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا۔ایلکس ہیلز پی ایس ایل 7 کے آئندہ میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے، ہیلز نے اس سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے سات میچ کھیلے اور دو نصف سنچریاں بنا کر 42.50 کی اوسط سے 255 رنز بنائے۔

واضح  رہے کہ  آئی پی ایل کا آئندہ سیزن 2 اپریل سے شروع ہو گا۔ آئی پی ایل میں کلکتہ نائٹ رائڈرز کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ تحاریر