سکینہ سموں افغان خواتین کے حق میں سامنے آگئیں

طالبان کے د اقتدار میں آنے کے بعد افغان خواتین اپنا ملک چھوڑ کر غریب الوطنی اختیار کرنے پر مجبور ہوئیں

طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد متعدد افغان بااثر خواتین اپنا ملک چھوڑ کر غریب الوطنی اختیار کرنے پر مجبور ہوئیں ،طالبان کی جانب سے خواتین کے حقوق کی فراہمی کی یقین دہانی کے باوجود خواتین کو ان کے حقوق کے حوالے سے خدشات تاحال موجود ہیں، افغان خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے جہاں دنیا بھر میں آوازیں اٹھائی جارہی ہیں وہیں پاکستانی معروف اداکارہ سکینہ سموں نے بھی افغان خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سکینہ سموں نے پی ٹی وی کے سنہری دور کی یاد تازہ کردی

سکینہ سمو نےعظمٰی گیلانی اور ثمینہ احمد کو پسندیدہ فنکار قرار دے دیا

صدارتی ایوارڈ ا یافتہ اداکارہ   ہدایتکارہ اور پروڈیوسر سکینہ سموں نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  افغان خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک تصویر پوسٹ کی، تصویر میں انھوں نے اپنے ہاتھ پر افغان خواتین  کے حق میں لکھا کہ  ہم افغان خواتین کے ساتھ ہیں ۔ تصویر کے ساتھ اپنے پیغاممیں انکا کہنا تھا کہ افغانستان کی خواتین کو دیگر اسلامی ممالک کی طرح کالج اور یونیورسٹیاں جانی کی اجازت ہونا چاہئے ان کو کام کرنے کی بھی اجازت ہوناچاہئے۔

افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کی افواج کے انخلاء اورطالبان کی جانب سے سے کابل کا کنٹرول سنبھالنا افغان خواتین  کیلئے پریشان  کم امر تھا طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد متعدد افغان بااثر خواتین اپنا ملک چھوڑ کر غریب الوطنی اختیار کرنے پر مجبور ہوئیں  تاہم  سب سے پریشان کن صورتحال   افغانستان کی خواتین ججز کےلئے تھی  کیونکہ انہیں پرتشدد انتقامی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ ایک سو پچاس افغان خواتین جج اور ان کے اہل خانہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

متعلقہ تحاریر