سکینہ سمو نےعظمٰی گیلانی اور ثمینہ احمد کو پسندیدہ فنکار قرار دے دیا

سمو نے  ایک ٹوئٹر پر ایکتصویر شیئر کی جس میں وہ لیجنڈری اداکارہ عظمٰی گیلانی ثمینہ احمد کے ساتھ موجود ہیں

صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ’ ہدایت کارہ اور پروڈیوسر سکینہ سمونے   پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ  عظمٰی گیلانی ثمینہ احمد کو شعبے کی بہترین اداکارہ قراردے دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں  صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ’ ہدایت کارہ اور پروڈیوسر سکینہ سمونے  ایک تصویر شیئر کی جس میں  وہ لیجنڈری اداکارہ عظمٰی گیلانی ثمینہ احمد کے ساتھ موجود ہیں ، تصویر کے کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ   میر ی ہمیشہ  کی  پسند ، انڈسٹری کی دو عمدہ اداکارائیں۔

یہ بھی پڑھیے

سکینہ سموں نے ایوارڈ ملتے ہی فلم انتظار کا اعلان کردیا

حدیقہ کیانی اور بلال عباس کی شادی، ڈرامے کا ٹیزر جاری

سکینہ سموکی جانب سے  عظمیٰ گیلانی اور ثمینہ احمد کی  تعریف کے جواب میں بعض صارفین نے تائید کی تو بعض نے ان سے اختلاف کیا ، ایک صارف نے لکھا کہ  انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ثانیہ سعید ، ثمینہ پیرزادہ اور صبا حمید ہیں ۔

صارف کی جانب سے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے سکینہ سموکا کہنا تھا کہ   ممکن ہے کہ آپ کے لئے ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ثمینہ احمد اور عظمیٰ گیلانی لیجنڈری اداکارہ نہیں ہیں ۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا  کہ یہ اداکارائیں میرے اور آنےو الے نسلوں کیلئے فن کی تعریف ہیں ،  پی ٹی وی دور کے ان دیگر شاندار اداکاروں کے قائم کردہ معیارات کو حاصل کرنا بھارتی پروڈکشنز کے بس کی بات نا تھی اور نا ہے ۔

واضح رہے کہ   سکینہ سمو نے اپنے اداکاری کا آغاز پاکستان میں علاقائی ٹیلی ویژن ڈراموں اور ریڈیو ڈراموں سے کیا۔ پاکستانی معاشرے میں غیرت کے نام پر ہونے والی ہلاکتوں کی جانچ کرنے والی ایک سماجی ڈرامہ دیواورین میں اس کی عمدہ اداکاری نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا ، سکینہ سمو کو عوامی شعور کے ڈراموں میں بہترین اداکارہ کی نامزدگیوں میں پہلی کامیابی ملی ۔

متعلقہ تحاریر