فیشن کی دنیا میں پہلی بار ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا ماڈل اشتہاری مہم کا حصہ
خواتین کے ملبوسات بنانے والی برینڈ وکٹوریاز سیکرٹ نے پورٹو ریکو سے تعلق رکھنے والی صوفیا جیراؤ کو کاسٹ کیا جو کہ ڈاؤن سنڈروم کا شکار ہیں۔
خواتین کے ملبوسات بنانے والی فیشن برینڈ وکٹوریاز سیکرٹ نے پہلی بار ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا خاتون ماڈل کو اشتہار میں شامل کرلیا۔
View this post on Instagram
صوفیا نامی پورٹو ریکن خاتون ڈاؤن سنڈروم کا شکار ہیں لیکن کمپنی نے انہیں نئی Love Cloud Collection کی تشہیر کیلیے 17 دیگر ماڈلز کے ساتھ کاسٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
گوردوارہ کرتارپور صاحب میں ننگے سر ماڈلنگ پر سکھوں کی تنقید
ماہین خان کا تبصرہ ماڈلنگ انڈسٹری پر سوالیہ نشان
24 سالہ صوفیا نے انسٹاگرام پر کمپنی کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ میں وکٹوریاز سیکرٹ کی پہلی ماڈل ہوں کہ ڈاؤن سنڈروم کے مرض میں مبتلا ہے۔
اس سے قبل ایک اسپورٹس کلیکشن کی ماڈلنگ کے لیے وکٹوریاز سیکرٹ نے ویلنٹینا سیمپیو کو منتخب کیا تھا جو کہ خواجہ سرا ہیں۔
2020 میں صوفیا کا ماڈلنگ کیریئر اس وقت عروج کو پہنچا جب انہوں نے نیویارک فیشن ویک میں شرکت کی۔
انہوں نے ملبوسات اور دیگر اشیا کے آن لائن اسٹور کے لیے ماڈلنگ کی تھی۔