عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطا آسکر اور بافٹا 2022 کیلئے نامزد
لاریب اس سے پہلے’’گوڈزیلا‘‘، ’’ایکس مین‘‘ اور ’’مشن امپاسبل ؛ فال آؤٹ‘‘ میں اپنی صلاحیتیں دکھا چکی ہیں ۔

پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی اور پاکستان کی وی ایف ایکس (ویژول ایفیکٹس) آرٹسٹ لاریب عطا اور ان کی ٹیم نے مارچ 2022 کو منعقد ہونے والے ہالی وڈ کے سب سے معتبر ایوارڈ آسکر اور بافٹا 2022کے لیے نامزدگی حاصل کرلی۔
ہالی وڈ کی معروف جیمز بانڈ سیریز کی حالیہ فلم ’’نو ٹائم ٹوڈائے‘‘ نے 94 ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے ’’بہترین اوریجنل سونگ‘‘، ’’بہترین سونگ‘‘ اور ’’بہترین ویژول ایفیکٹس‘‘ سمیت تین نامزدگیاں حاصل کی ہیں اس فلم کے وی ایف ایکس (ویژول ایفیکٹس) کی ٹیم میں لاریب عطا بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اب ٹوئٹر صارف آسکر کے نئے فین فیورٹ ایوارڈ کیلئے ووٹ ڈال سکتے ہیں
امریکی سیاہ فام گلوکار ہ ’’بیانسی‘‘ آسکرایوارڈ کیلئےنامزد
Congratulations to these nominees for Visual Effects! #Oscars pic.twitter.com/hIyzDUFwij
— The Academy (@TheAcademy) February 8, 2022
ہالی وڈ کے سب سے معتبر ایوارڈ کیلئے نامزدگی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ میں ان تمام پیغامات اور تعاون کے لیے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جو مجھے آسکر اور بافٹا میں’’نوٹائم ٹوڈائے‘‘ کی نامزدگی کے لیے مل رہے ہیں۔ ایک اچھی ٹیم کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔میری اس کامیابی میں میرے گھر والوں کا کردار سب سے اہم ہے ۔
واضح رہے کہ لاریب عطا پاکستان سے تعلق رکھنے والی واحد جوان فی میل وی ایف ایکس (ویژول ایفیکٹس) آرٹسٹ میں سے ایک ہیں جو ہالی ووڈ کے چند بڑے پراجیکٹس میں کام کرچکی ہیں جن میں ’’گوڈزیلا‘‘، ’’ایکس مین‘‘ اور ’’مشن امپاسبل ؛ فال آؤٹ‘‘ میں اپنی صلاحیتیں دکھا چکی ہیں ۔









