اعتراضات مسترد: عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی کل ریلیز ہوگی
بمبئی ہائی کورٹ نے دو درخواستوں کو خارج اور ایک کو نمٹاتے ہوئے فلم کو 25 فروری کو ریلیز کرنے کی اجازت دے دی

تنازعات کا شکار رہنے والی بھارتی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کی ریلیز سے دو روز قبل اس کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ میں دو پٹیشنز دائر کردی گئیں۔
بمبئی ہائی کورٹ نے ممبئی کے علاقے کامتھی پورہ کے رہائشیوں اور کانگریس کے ایک ایم ایل اے نے ابتداء سے ہی تنازعات کا شکار رہنے والی بھارتی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘کی ریلیز کو روکنے کیلئے دائر کردہ دو درخواستوں کو خارج کر دیا اور فلم کے خلاف ایک اور درخواست کو نمٹاتے ہوئے فلم کو 25 فروری کو ریلیز کرنے کی اجازت دے دی۔
یہ بھی پڑھیے
متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ‘ گنگو بائی کاٹھیاواڑی’پر تنقید
گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے ٹیزر پر عالیہ بھٹ کو مبارکباددینے کا سلسلہ جاری
Bombay High Court dismisses two petitions against the film ‘Gangubai Kathiawadi’ and disposes off another petition against the movie. pic.twitter.com/y70hnDG6t3
— ANI (@ANI) February 23, 2022
تفصیلات کے مطابق بمبئی ہائیکورٹ میں کامتھی پورہ کے رہائشیوں مہاراشٹر کے ایم ایل اے امین پٹیل اور شردھا سرو نامی شخص نے کی جانب دائر کردہ مفاد عامہ کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ فلم میں اس پورے علاقے کو ایک ریڈ لائٹ حب کے طورپر پیش کیا جارہا ہے فلم سے اس علاقے کے نام کو سینسر کیا جائے یا پھر اسے حذف کروایا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ فلم میں اس علاقے ماتھی پورہ کے نام کو منفی تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے جو اس علاقے کے رہائشیوں کی تضحیک کا سبب بنے گا اور فلم کی ریلیز کے بعد رہائشیوں بالخصوص خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوں گی۔ "اس فلم سے سماج پر جو اثر پڑے گا وہ تباہ کن ہوگا اس علاقے کی تمام لڑکیوں کو طوائف کے طورپر جانا جائے گا ، انہیں چھیڑا جائے گا اور طعنہ دیا جائے گا، اور خاندانوں کو تذلیل کے ساتھ زندگی گزارنا پڑے گی ،”
بمبئی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دیپانکر دتا اور جسٹس مکرند ایس کارنک کی بنچ نے پٹیل اور کامتھی پورہ کے رہائشیوں کی درخواستوں کو خارج کر دیا، جبکہ دیگر درخواست کو نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی ریلیز کے احکامات اور منسوخی کی وجوہات کو حکم میں الگ سے درج کیا جائے گا۔









