خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مساوی مواقعوں کی فراہمی ناگزیر ہے، اسد قیصر
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بااختیار خواتین ہی ملک میں سماجی، اقتصادی شعبوں کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یکساں تعلیم، صحت اور معاشی مواقع خواتین کو مردوں کے برابر لانے کے لیے ضروری ہیں۔
ان خیالات کا انہوں نے اسلام آباد میں ایس ڈی جی سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام ایس ڈی جی -5 منانے کی تقریب کی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر قومی اسملبی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا انعقاد قومی اسمبلی کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
توہین عدالت کیس ، ہائی کورٹ کی رانا شمیم کو 4 اپریل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت
پشاور دھماکہ قومی یگانگت کے خلاف سازش ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور
اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ آج ہم صنعت، سول سوسائٹی، ٹیک اسٹارٹ اپس، یونیسیف، سی پی اے، برٹش ہائی کمیشن اور بہت سے دوسرے دوستوں کے ساتھ SDG-5 پر ایک سال کا پروگرام شروع کر رہے ہیں۔
کنوینئر SDG سیکرٹریٹ ممبر قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا کہ ہم آج یہاں خواتین کا عالمی دن منانے کے لیے جمع ہوئے جس کا مقصد اس ملک کی خواتین کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک باوقار پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے، تاکہ نظریات، اختیارت اور صنفی مساوات کے حصول کے لیے بامعنی سرگرمیوں کو جاری رکھا جا سکے۔
اس موقع پر یونیسیف کے سوشل پالیسی کے چیف لوئس گورجن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد خواتین کے لیے ایک محفوظ ملک بنانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے خلا کو پر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یونیسیف کی جانب سے پارلیمنٹ کے ساتھ اپنے ہر تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
تقریب میں برطانیہ سے کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن کے وزٹنگ چیئر ایان لڈل گرینجر، ہاؤس آف کامنز اور کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل، سابق وزیر تعلیم سٹیفن ٹوِگ نے بھی شرکت کی۔انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء کے تاثرات کو سراہا۔
ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ نے صنعتی رہنماؤں، سٹارٹ اپس، سماجی کاروباریوں، اور کارکنوں کی حمایت حاصل کی ہے تاکہ ملکر کام کرنے اختیارات کی منصوبہ بندی کرنے اور زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ڈیجیٹل اور مالیاتی صنفی تقسیم کو ختم کرنے میں مدد ملے۔ حقیقی اور عالمگیر صنفی مساوات کی طرف پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے۔ عالمی سطح پر ٹرینڈنگ ہیش ٹیگ #BreaktheBias پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، SDGs سیکرٹریٹ نے عورت کو ایک ماں کے طور پر سمیٹنے والے دلچسپ ایونٹ میں "Artivism” کو بھی شامل کیا ہے۔
تقریب میں چیئرپرسن کامن ویلتھ، ممبران قومی اسمبلی شندانہ گلزار خان، مہناز اکبر عزیز، نفیسہ خٹک، ثنا جمالی، شاہین ناز سیف اللہ، عائشہ غوث پاشا، ظل ہما، نورین فاروق ابراھیم، سیمی ایزدی اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے شرکت کی۔









