قصور پتوکی روڈ پر کار سواروں کی فائرنگ، ایڈووکیٹ اقبال قتل
مقتول اقبال کے بھائی کا کہنا ہے کہ میرے بھائی کا اپنے سسرالیوں سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔
قصور پتوکی روڈ پر نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ سے اقبال نامی ایڈووکیٹ کو قتل کردیا ہے ، سفید رنگ کی کار سے اتر کر ملزمان نے فائرنگ کی۔
نیوز 360 کو موصول ہونے والی فوٹیج کے مطابق قصور پتوکی روڈ پر وائٹ کلر کی گاڑی نے موٹر سائیکل سوار ایڈووکیٹ اقبال کو ہٹ کیا جس سے وہ سڑک پر گر گیا ، جان بچانے کے لیے اقبال نے دوڑ لگا دی تاہم ملزمان نے پیچھا کرکے فائرنگ کی اور ایڈووکیٹ کو قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
وزیرآباد، چوہدری کے نوعمر بیٹے کا دو کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد
مسجد وزیر خان کیس: صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواستیں مسترد
ورثاء کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز فون کالز آنے پر قصور پولیس کے پاس درخواست جمع کرا رکھی تھی ، لیکن پولیس کی جانب سے کوئی پروٹیکشن فراہم نہیں کی گئی تھی۔
مقتول ایڈووکیٹ کے بھائی کا کہنا ہے کہ اقبال کا زمین کے تنازعہ پر اپنے سسرالیوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔
تھانہ سٹی پولیس قصور نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
قصور میں دن دیہاڑے وکیل کے قتل پر وکلاء برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، دوسری جانب ڈی پی اور قصور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔









