ثنا فخر نے سکس پیکس دکھاکر سب کو  حیران کردیا

اداکاری کے ساتھ ساتھ پے پناہ صلاحیتوں کی مالک  ثنا فخر آئے دن اپنے مداحوں کو نت نئی صلاحیتوں سے حیران کرتی رہتی ہیں۔

اداکارہ ثنا فخر نے اپنے سکس پیکس دکھا کر مداحوں اور ساتھی اداکاراؤں کو حیران کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

ثنافخر بائیکنگ کے بعد ایروبکس کی بھی ماہر نکلیں

ثنافخر نے 70ccبائیک سے ہارلی ڈیوڈسن تک کا سفرکیسےطے کیا؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sana Fakhar (@sana_fakhar)

اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں انہیں ایکسر سائز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، تصویر میں ان کے سکس پیکس نمایاں ہورہے ہیں۔

ادکارہ نے اپنی تصویر کے ساتھ کوئی کیپشن نہیں لکھا لیکن اداکارہ اور میزبان جگن کاظم اور متھیرا نے ثنافخر کی تصویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے ۔اس کے علاوہ مداحوں کی بڑی تعداد نے بھی تصویر کو پسندکیا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ ثنافخر اپنے ہیوی بائیکس چلانے کی صلاحیت اور ایروبکس کے کمالات دکھا کربھی مداحوں کو حیران کرچکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر