اشیائے ضروریہ کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، اے ڈی سی پاکپتن
ماہم آصف ملک کا کہنا ہے سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
پاکپتن: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) ریونیو ماہم آصف ملک نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ان خیالات کا اظہار ماہم آصف ملک نے پرائس مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ وافر مقدار میں مارکیٹ میں دستیاب ہونی چاہیں، پرائس مجسٹریٹس اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کیلئے ثمرانہ کاوشیں کریں اور روزانہ کی بنیاد پر دوکانوں۔
یہ بھی پڑھیے
انجمن سبزی منڈی کمالیہ نے چیچہ وطنی روڈ پر منڈی کی تعمیر کا مطالبہ کردیا
پنجاب حکومت کی ریٹائر آئی جی صاحبان پر بےجا کرم اور نوازشات
ان کا کہنا تھا کہ مارٹ کی چیکنگ کریں، ڈیمانڈ اور سپلائی کے عمل پر خصوصی توجہ دیں، اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کیلئے اپنی ذمے داریاں بطریق احسن انداز میں انجام دیں اور اپنی کارکردگی کے گراف کو بہتر بنائیں۔
اجلاس میں پرائس مجسٹریٹس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے، علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک نے بہترین کارکردگی دکھانے والے تحصیلدار عافوالہ / پرائس مجسٹریٹ غضنفر نوید کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تعریفی سند بھی دی۔
دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک کی زیر صدارت سرکاری واجبات کی وصولی متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریونیو افسران نے شرکت کی، اجلاس میں سرکاری واجبات کی وصولی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک نے ریونیو افسران کو ہدایات جاری کیں کہ سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، سرکاری واجبات کی وصولی میں تاخیری حربے استعمال کرنے سے گریز کیا جائے اور حکومتی ہدایات کے تحت سرکاری واجبات کی وصولی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے اور اس سلسلہ میں تحصیلدار، نائب تحصیلدار، قانونگواور رویونیو افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریاں موثر انداز میں انجام دیں۔









