روپے کے مقابلے میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹربینک میں ڈالر 179 روپے 44 پیسے پر بند، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت 180 روپے 50 پیسے پر بند ہوئی، مہنگائی میں اضافے کا خدشہ۔

پاکستانی معیشت کے لیے ایک اور دھچکا، انٹر بینک میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، مہنگائی میں اضافے کا خدشہ۔

آج انٹر بینک سے موصول ہونے والی اپ ڈیٹس کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 23 پیسے کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے قبل معیشت کے لیے اچھی خبر

معیشت نے گذشتہ برس 5.37 فیصد کی شرح سے ترقی کی، اسد عمر

23 پیسے اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 179 روپے 44 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت 180 روپے 50 پیسے کے نرخ پر ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستانی روپے کی گرتی ہوئی قدر سے ڈالر کے بھاؤ میں اضافہ ہوتا ہے۔

ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت مختلف اشیا مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ تحاریر