حرامانی کی اپنے شوہر کا موبائل فون چیک کرتے ہوئے تصاویر وائرل
دیکھا جاسکتا ہے کہ مانی اپنی اہلیہ کی گود میں سر رکھے ہوئے سوگئے ہیں اور حرا ان کے موبائل فون کا معائنہ کررہی ہیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ہردلعزیز نٹ کھٹ جوڑی حرا اور مانی آئے روز اپنی شرارتی اور پرلطف سرگرمیوں سے اپنے مداحوں کو محظوظ کرتے رہتے ہیں ، حالیہ ہی حرا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے شوہر مانی کی جانب سے چہرے پر کیک لگائے جانےپر مزاحیہ انداز میں بدلا لینے کا اعلان کیا تھا۔
گذشتہ روز اداکارہ حرامانی نے سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ چند تصاویر یں شیئر کی جس میں اداکار مانی اپنے اہلیہ کے زانوں پر سررکھے لیٹے ہوئے ہیں ، دوسری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مانی اپنی اہلیہ کی گود میں سر رکھے ہوئے سوگئے ہیں اور حرا ان کے موبائل فون کا معائنہ کررہی ہیں ۔تصاویر کے ساتھ انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ مانی کے سونے کے بعد اس کا فون چیک کرنے کا سین آن ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کشمیر بیٹس سیزن 2 میں حرا مانی کے گانے تمنا نے دھوم مچادی
حرا مانی اور انوشے عباسی کی ڈانس ویڈیو وائرل
View this post on Instagram
واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد حرا اور مانی ایک بارپھر ڈرامہ انڈسٹری کی تقریبات میں شامل ہونے لگیں ہیں ،حالیہ ہی انھوں نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا ہے جہاں مداحوں نے ان کی گلوکاری کو بے حدسراہا ہے ، حرا اب اداکاری میزبانی کےساتھ ساتھ باقاعدہ گلوکاری بھی کررہی ہیں ۔









