بلوچستان عوامی پارٹی سیاسی پارٹی نہیں ہے ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال

اختر مینگل نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدہ سنبھالنے پر کہا تھا کہ ہم قدوس بزنجو کے لانے کے گناہ میں شامل نہیں 

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان  نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل  کی جانب سے  وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور بی اے پی کے سینیٹرز سے ملاقات پرسخت تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کے بارے میں ماضی کے کچھ  بیانات سامنے ہیں ، کیا یہ موجودہ قربتیں گناہ کے زمرے میں آتی ہیں یا نہیں؟۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے پیغام میں  سردار اختر مینگل کی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور بی اے پی کے سینیٹرز سے ملاقات پرسخت تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ ماضی میں اختر مینگل نے وزیراعلیٰ بلوچستان  کے عہدہ سنبھالنے پر کہا تھا کہ   ہم قدوس بزنجو کے لانے کے گناہ میں شامل نہیں، جام کمال نے اختر مینگل  کی حالیہ تصویر شیئر کرکے  سوالیہ انداز میں  کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی  سیاسی جماعت نہیں ہے  اس کو پیدا کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جام کمال خان پولیس سے الوداعی سلامی لے کر رخصت ہوگئے

جام کمال خان مستعفی: نئے سیٹ اپ کے لیے جوڑتوڑ شروع

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد جمع کرانے کے بعد ناراض بلوچستان عوامی پارٹی ( باپ) نے خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف حکومت سے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت سے علیحدگی ملک میں جاری سیاسی ہلچل میں اس لیے اہم سمجھی جا رہی ہے کہ اب تک مرکز سمیت دیگر صوبوں میں پی ٹی آئی حکومت سے کسی اتحادی جماعت نے علیحدگی اختیار نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، بی اے پی کے سینیٹرز،اراکین قومی اسمبلی اور وزراء کی اہم ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر  بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر منظورخان کاکڑ، سینیٹر آغا عمر احمد زئی بھی موجود۔ ملاقات میں ملک و صوبے کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بی اے پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے جلد انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا۔،

متعلقہ تحاریر