شنیرا اکرم گاڑیوں میں بچوں کو سیٹ بیلٹ نہ لگانے کے رجحان پر فکرمند
شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر خطرناک کار کریش ٹیسٹ کی وڈیو اپ لوٹ کردی،آج صبح ڈیفنس میں 70 کاریں گنیں،جن میں سے 64 گاڑیوں میں بچے بغیر سیٹ بیلٹ کے موجود تھے،شنیرااکرم

سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم روڈ سیفٹی کو ہمیشہ سنجیدہ لیتی ہیں اور وقتاً فوقتاً پاکستانیوں کی توجہ سیٹ بیلٹ نہ لگانے کے خطرناک رجحان کی طرف دلاتی رہتی ہیں۔
اس مرتبہ شنیرا اکرم نے پاکستانیوں کو کاروں میں بچوں کو سیٹ بیلٹ نہ لگانے کے خطرناک رجحان پر خبردار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں
سخت سردی اور بارش، شنیرا اکرم غریبوں میں کمبل بانٹتی رہیں
شنیرا اکرم کے بعد سجل علی کو بھی پیپسی کانیا اشتہار کیوں پسند آگیا؟
شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر خطرناک کار کریش ٹیسٹ کی وڈیو اپ لوٹ کرتے ہوئے صارفین کی توجہ اس مسئلے کی جانب متوجہ کرنے کی کوشش کی۔
View this post on Instagram
شنیرا نے لکھا کہ آپ کو لگتا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا؟ اپنے آپ سے پوچھیں، آپ کے بچے کی زندگی کا ذمہ دار کون ہے؟میں نے آج صبح ڈیفنس میں 70 کاریں گنیں،جن میں سے 64 گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ ہونے کے باجود بچے بغیر سیٹ بیلٹ کے موجود تھے۔ کوئی گاڑی میں سفر کرتے وقت اپنے بچے کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے لیے اتنا بیوقوف کیوں ہو گا؟
آئیے! اس رمضان کو مبارک بنائیں اور یقینی بنائیں کہ آپ کے بچے محفوظ ہیں۔ پیشگی اقدام ہمیشہ بچھتاوے سے بہتر ہواتا ہے ۔ہوشیار بنیں، جانیں بچائیں۔ براہ کرم اپنے بچوں کو سیٹ بیلٹ کے ساتھ پیچھے بٹھائیں









