لندن : اورسیز پاکستانیوں کا عمران خان کے حق میں نوازشریف کے گھر کا گھیراؤ

مظاہرین نے نوازشریف ،شہبازشریف ،حمزہ شہباز اور مریم نوازکے خلاف شدید نعرے بازی کی

گذشتہ رات قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد 174 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہو گئی جس کے بعدعمران خان وزیراعظم پاکستان کے عہدے پر نہیں رہے،  عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کی حمایت میں مظاہرے شروع کردئیے۔

لندن میں شریف خاندان کے فلیٹس کے باہر بڑی تعداد میں اورسیز پاکستانیوں کا احتجاج جاری، ہے اورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کے حق اور مسلم لیگ ن کے بانی نوازشریف ،شہبازشریف ،حمزہ شہباز اور مریم نوازکے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیے

اوورسیز پاکستانیوں نے الیکشن کمیشن سے ووٹ کا حق مانگ لیا

اوورسیزپاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پاور آف اٹارنی گھر بیٹھے بنوائیں

مظاہرین نے تحریک انصاف کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور شریف خاندان کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے،۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ، امریکہ ، برطانیہ ، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر کئی ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔

مظاہرے میں شریک اووسیز پاکستانیوں نے ‘بھکاری حکمران بن گئے’ جیسی تحریروں پر مشتمل پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، بینرز پر بیرونی سازش نامنظور اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں کے نعرے بھی درج تھے۔

خواتین کی بڑی تعداد بھی مظاہرے میں شریک تھی، کئی پاکستانیوں نے ’’بھکاری کبھی لیڈر نہیں بن سکتے‘‘والے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

متعلقہ تحاریر