آئی سی سی رینکنگ: شاہین آفریدی تینوں فارمیٹس کے ٹاپ ٹین میں شامل
آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری، قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی تینوں فارمیٹس میں موجودہ ٹاپ ٹین رینکنگ رکھنے والےباؤلرز کی فہرست میں شامل۔
تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹاپ ٹین باؤلرز کی فہرست جاری کی ہے جس میں شاہدین شاہ آفریدی دوسرے نمبر پر ہیں ۔ فہرست میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ آسٹریلیا کے ہی اسٹیو اسمتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
🔹 Afridi breaks into the top 10 🔼
🔹 Gains for JJ Smit, Dipendra Airee 👏Some big movements in the latest edition of @MRFWorldwide ICC Men’s Player Rankings for T20Is 📈
Details 👇
— ICC (@ICC) April 13, 2022
یہ بھی پڑھیے
شاہین آفریدی کاشاہد آفریدی کیساتھ افطارڈنر
شاہین آفریدی کی درخواست پر لاہور قلندرز کا زمان خان کو گھر دینے کا اعلان
ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جوروٹ چوتھے اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم پانچویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈتینوں فارمیٹس میں ٹاپ ٹین رینکنگ میں شامل ہیں۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں پہلی جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر ہیں اور شاہین آفریدی ٹیسٹ میں چوتھی، ون ڈے میں ساتویں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں دسویں پوزیشن پر ہیں۔