بلاول بھٹو کے وزیرخارجہ بننے میں کون رکاوٹ بن گیا؟

پیپلزپارٹی نے  اعلان کیا تھا کہ بلاول بھٹو لندن سے واپسی کے بعد حلف اٹھائیں گے، آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو حلف اٹھانے سے روک دیا

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وزیرخارجہ بننے میں  ان کی اپنی پارٹی رکاوٹ بن گئی۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے لندن سے واپسی کے دو روز بعد بھی وزیرخارجہ کے عہدے کا حلف نہیں اٹھایا۔

پیپلزپارٹی نے اعلان کیا تھا کہ بلاول بھٹو  زرداری پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اتحادی جماعتوں کی کابینہ میں شمولیت کے بعد وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکہ کی مسلط کی گئی حکومت کسی صورت قبول نہیں، عمران خان

عمران خان کی عوامی رابطہ مہم کا دباؤ، مریم نواز آج سے لاہور کی سڑکوں پر نکلیں گی

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے گزشہ روز  آج نیوز کے پروگرام میں شرکت کی تاہم انہوں نے بھی یہ نہیں بتایا کہ لندن میں  سابق وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین بلاول بھٹو کے درمیان کیا امور طے پائے ہیں اور بلاول بھٹو زرداری  کب وزارت  کا حلف اٹھائیں گے۔قمر زمان کائرہ  نے کہا کہ آج  ہمیں چارٹر آف ڈیموکریسی پارٹ 2  کرنا ہے ۔

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے وزیرخارجہ  بننے میں اصل رکاوٹ  ان کے والدآصف زرداری   ہیں جو نہیں چاہتے کہ  پیپلزپارٹی کا چیئرمین شہبازشریف کی کابینہ میں وزیربنے۔

متعلقہ تحاریر