اداکار عامر خان نے بیٹی ایرا خان کا میک اپ چیلنج جیت لیا
والد نے دعویٰ کیا کہ وہ مجھ سے بہتر میک اپ کرسکتے ہیں اور پھر وہ درست نکلے،ایرا خان

اداکارعامر خان نے بیٹی کا میک اپ چیلنج جیت لیا۔ایرا خان کی تازہ ترین انسٹاگرام انٹری میں ان کا میک اپ کس نے کیا اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔
بدھ کی رات ایرا نے اپنے والد عامر خان کے ساتھ کچھ تصاویرانسٹاگرام پر شیئر کیں جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا میک اپ ان کے والد عامر خان نے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ حمیمہ ملک کی روضہ رسول پر حاضری
یشمیٰ گل کی عمرے پر ثنا خان اور مفتی انس سے یادگار ملاقات
ایرا نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ اندازہ لگائیں میرا میک اپ کس نے کیا؟،یہ دلچسپ ہوتا ہے جب آپ کے والد آپ کے پاس آتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ آپ کا میک اپ آپ سے بہتر کر سکتے ہیں اور وہ درست نکلے۔کیا کسی کو یوٹیوب ٹیوٹوریلز کی ضرورت ہے؟
View this post on Instagram
عامر خان بھلے ہی سوشل میڈیا سے بے نیاز ہوں لیکن وہ اکثر بیٹی ایرا کے انسٹاگرام پروفائل پر نظر آتے ہیں۔رواں سال 14مارچ کو عامر خان کی سالگرہ پر ایرا نے اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ اپنے والد کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں۔
View this post on Instagram
پیشہ ورانہ محاذ کی بات کی جائے تو ایرا کان بطور ہدایت کار اپنے فنی سفر کا آغاز کرچکی ہیں۔بطور ہدایت کار ان کی پہلی فلم یوریفائڈز میڈیا دسمبر 2019 میں ہندوستان کے مختلف شہروں میں نمائش کیلیے پیش کی جاچکی ہے جس میں ہیزل کیچ کو ٹائٹلر رول میں دکھایا گیا تھا۔ ایرا نے موسیقی کی تعلیم حاصل کی ہے، جب کہ ان کے بھائی جنید اکثر فلم سازی میں والد عامر خان کی مدد کرتے ہیں۔









