جانی ڈیپ کے کیس پر تبصرے میں علی ظفر کا میشاشفیع پر طنز
، علی ظفرجانی ڈیپ انصاف کے حصول کیلیے عدالت گیا تھا لیکن امبرہرڈ خود بے نقاب ہوگئی،عام طور پر ایسے لوگ خود کو بے نقاب ہی کرتے ہیں
گلوکار و اداکار علی ظفر نے بالی ووڈ کی معروف جوڑی جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے نام لیے بغیر خود پر الزام لگانے والی گلوکارہ میشا شفیع کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
گلوکار علی ظفر نے جانی ڈیپ اور امبر ہیئرڈ کے حوالے سے ایک ٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا جس میں لکھا تھا کہ جانی ڈیپ نے امبر ہرڈ کو بے نقاب کرنے کے لیے عدالت نہیں گیا تھا،وہ انصاف کے حصول کیلیے عدالت گیا تھا لیکن وہ اپنے آپ کو خود کو بے نقاب کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
امیر لڑکے سے شادی کے بجائے خود امیر بن جائیں، صبا قمر
مہوش حیات نے گانا گا کر بھائی کو سالگرہ کی مبارکباد دی
علی ظفر نے اس ٹوئٹ پر اپنا تبصرہ شامل کرتے ہوئے لکھا کہ عام طور پر ایسا ہی ہوتا ہے، ایسے لوگ خود کو بے نقاب کرتے ہیں۔
A subject that remains largely unaddressed…what happens to all those who enable the liars and false accusers. This includes publications, media, big brands, self proclaimed human rights activists etc.
They just walk away silently ? #JusticeForJohnnyDepp— Ali Zafar (@AliZafarsays) April 29, 2022
انہوں نے مزیدلکھا کہ ایک ایسا موضوع جس پر زیادہ تر توجہ نہیں دی گئی۔ ان تمام لوگوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے جو جھوٹے اور غلط الزام لگانے والوں کو اہل بناتے ہیں۔ ان لوگوں میں اخبارات، میڈیا، بڑے برانڈز اور خود ساختہ انسانی حقوق کے کارکنان وغیرہ شامل ہیں۔کیا وہ بس خاموشی سے چلے جاتے ہیں؟