سینما گھروں کی رونقیں بحال، عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں زبردست ٹاکرا جاری
عیدالفطر پر جو فلمیں ریلیز کی گئیں ان میں تیرے باجرے دی راکھی، دم مستم، گھبرانا نہیں ہے، پردے میں رہنے دو اور چکر شامل ہیں۔
پاکستان فلم انڈسٹری کی رونقیں ایک مرتبہ پھر بحال ہوگئیں، اس سال عیدالفطر پر پانچ فلموں کے مابین زبردست ٹاکرا دیکھنے میں نظر آیا۔
کورونا وائرس کے سیاہ بادل ختم ہوئے تو فلم انڈیسٹری بھی آباد ہونے لگی ، سال 2022 میں عید کے موقع پر خوبصورت فیملی فلیمیں مارکیٹ میں عوام کی تفریح کیلئے نظر آئی جہاں ان پانچ فلموں نے اچھا بزنس بھی کیا اور سینما ہاوس بھی آباد نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیے
سونیا حسین عید کی تصاویر کیوں بروقت شیئر نہ کرسکیں؟
اداکارہ نیلم منیر نے عمران عباس کا رشتہ قبول کرنے کی حامی بھرلی
دو سال تک بند رہنے والے سینما گھر اس عید پر آباد ہوئے۔ لالی وڈ کی بڑے بجٹ کی پانچ فلمیں اس مرتبہ سینما گھروں کی زینت بنیں رہی۔ شائقین نے اسے ایک اچھا اضافہ قرار دیا ہے اور کہا کہ دو سال کورونا وائرس کے باعث تفریح نہ ہونے کے برابر رہی ۔ اس سال یہ فلیمیں اچھا اضافہ ہیں۔ اس عید الفطر پر لالی وڈ کی پانچ بڑی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں اور فلمی شائقین نے اپنے پسندیدہ اسٹارز کو بڑے پردے پر دیکھا۔
کورونا وائرس کی 2 سال کی تباہ کاریوں کے بعد اس سال 2022 میں عیدالفطر کی خوشیاں، مسرتیں اور رونقیں بحال ہوگئی ، رمضان میں شاپنگ سینٹروں اور بازاروں میں غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا وہی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فلم پروڈیوسرز نے اپنی اپنی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنا دیا۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے ٹائی ٹینک کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے عمدہ انداز میں کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس سال عیدالفطر پر پانچ فلموں کے مابین زبردست ٹاکرا دیکھنے کو نظر آیا۔
فلم بینوں کا کہنا ہے اگر تمام فن کار ایک جگہ متحد ہو جائیں، تو فلم انڈسٹری کے مسائل میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ سینما مالکان سرمایہ دارانہ ذہنیت ختم کرکے فن اور فن کار کے لیے کام کریں ، تو نہ صرف انڈسٹری ترقی کرے گی ،بلکہ مزید سینما گھربھی تعمیر ہوں گے۔
عیدالفطر پر جو فلمیں ریلیز کی گئیں ان میں تیرے باجرے دی راکھی، دم مستم، گھبرانا نہیں ہے، پردے میں رہنے دو اور چکر شامل ہیں۔
معروف فلم ڈائریکٹر سید نور اور پروڈیوسرصفدر ملک کی فلم ’’تیرے باجرے کی راکھی‘‘ جس میں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا پہلی مرتبہ دکھائی دیں گی فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ صائمہ، افتخار ٹھاکر، شفقت چیمہ اور بابر علی اور عبداللہ خان شامل ہیں۔
اداکار اور پروڈیوسر عدنان صدیقی کی فلم ’’دم مستم‘‘ ایک رومانوی کامیڈی ہے جس میں عمران اشرف اور اداکارہ امر خان نے ڈیبیو کیا۔ دم مستم فلم کامیڈی اور رومانس سے بھرپور محبت کی کہانی ہے۔
کرائم تھرل سے بھرپور فلم ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ جس میں معروف اداکارہ صبا قمر، زاہد احمد، سید جبران اور نیئر اعجاز شامل ہیں فلم گھبرانا نہیں ہے سابق وزیراعظم عمران خان کا پسندیدہ کیچ فریس بھی ہے۔
فلم ’’چکر‘‘کی مرکزی کاسٹ میں نئی نسل کے مقبول چاکلیٹی ہیرو احسن خان اور نیلم منیر کے علاوہ یاسر نواز اور جاوید شیخ بھی یادگار کرداروں میں جلوہ گر ہیں۔









