سسرالیوں کا بیٹی پر تشدد، بھٹائی آباد کی خاتون کا کراچی پریس کلب پر احتجاج
مسمات سلمہ میمن کا کہنا ہے میری بیٹی کے شوہر ، ساس اور دیور کے تشدد سے چھ ماہ کا بچہ ضائع ہو گیا، پولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔
کراچی: سسرالیوں کا بیٹی پر بدترین تشدد ، 6 ماہ کا بچہ ضائع ہو گیا ، خاتون اپنی بیٹی کے لیے انصاف کی دہائی لے کر کراچی پریس کلب پہنچ گئی۔
کراچی پریس کلب کے باہر بھٹائی آباد کی مسمات سلمہ میمن کا انصاف کے فریاد کرتے ہوئے کہنا تھا سسرالیوں کی جانب سے تشدد کے نتیجے میں میری بیٹی کا 6 ماہ کا بچہ ضایع ہو گیا اور اب وہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پشاور: مریم نواز کی جعلی وڈیو شیئر کرنے پر پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار
قندیل بلوچ کے بعد ایک اور ماڈل بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل
آنکھوں میں آنسو سجائے مسمات سلمہ نے اپنی بیٹی پر ہونے والے ظلم کے داستان بتاتے وقت آبدیدہ ہوگئی۔
سلمہ خاتون کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کے شوہر، ساس اور دیور نے تشدد کرکے میری بیٹی کا بچہ ضایع کردیا ہے۔ میری بیٹی بسمہ کی شادی 25 دسمبر 2021 جو زین العابدین سہتو سے ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ میری بیٹی عید پر گھر پر آئی تو اس کے شوہر، دیور اور سانس نے لاتوں مکوں سے تشدد کرکے لے گئے۔
سلمہ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ میری بیٹی کا 6 ماہ کا بچہ جناح اسپتال میں انتقال کر گیا جس کی ایف آئی آر کٹوائی ہے۔ پرچہ کٹنے کے بعد ملزمان دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ پولیس بھی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
مسمات سلمہ میمن کا کہنا تھا میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، آئی جی سندھ اور دیگر انصاف کے اداروں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس ظلم کا نوٹس لیں اور میری بیٹی کو انصاف دلائیں۔









