اعجاز اسلم سابق وزیر اعظم عمران خان اور مریم نواز پر برس پڑے
گھنٹہ بھر کی تقریروں میں صرف ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے ہیں، کوئی ملک کو مالیاتی بحران سے نکالنے پر بات نہیں کرتا، اداکار کا عمران خان اور مریم نواز کی تصاویر کے ساتھ ٹوئٹ

ملک میں جاری سیاسی دھینگا مشتی اور الزامات کی سیاست نے اداکار اعجاز اسلم کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا۔سینئر اداکار نے سیاست دانوں کوایک دوسرے پرالزام تراشی چھوڑ کر معیشت پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔
اداکاراعجاز اسلم نے اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی تصاویر شیئر کرکے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیے
حلال کھانے والا عمران خان کے علاوہ کسی کو سپورٹ نہیں کرسکتا، شہروز سبزواری
اداکار فرحان علی آغا نے عمران خان کی لمبی عمر کی دعا کردی
اعجاز اسلم نے لکھا کہ گھنٹہ بھر کی تقریروں میں صرف ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے ہیں، کوئی اس پر بات نہیں کرتا کہ وہ پاکستان کو موجودہ مالیاتی بحران سے اور ڈوبتی ہوئی معیشت کو کیسے بچائے گا۔
Just blaming each other in hour long speeches, nobody talks how they will save Pakistan from the current financial crisis & sinking economy .. requesting all my dear politicians to keep Pakistan first , time to take big decisions #pakistanfirst #Pakistan #PakistanZindabad pic.twitter.com/fGU31kVFGD
— aijaz aslam (@aijazz7) May 15, 2022
اداکار نے مزید لکھا کہ میری تمام سیاستدانوں سے گزارش ہے کہ پاکستان کو مقدم رکھیں، یہ بڑے فیصلے لینے کا وقت ہے۔









