آپ کا درد ہمارا درد ہے،وشال دادلانی کا بھارتی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی
آپ کی حب الوطنی پر کوئی سوال نہیں ہے، آپ کی شناخت ہندوستان یا کسی اور مذہب کے لیے خطرہ نہیں ہے، ہم ایک قوم، ایک خاندان ہیں، معروف موسیقار کا بھارتی مسلمانوں کے نام پیغام
بھارتی موسیقار اور گلوکار وشال دادلانی نے بھارت میں توہین رسالت کےبعد احتجاجی کے نتیجے میں انتہا پسند ہندوؤں اور مودی سرکار کے زیرعتاب آنے والے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔
وشال دادلانی کی جانب سے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر سینئر سیاستدان ششی تھرور نے ان کی تعریف کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی، پرامن مسلمان مظاہرین پر ہندو انتہاپسندوں کے حملے
مودی سرکار نے مسلمان رہنما کا قانونی مکان غیرقانونی قرار دیکر مسمار کردیا
وشال دادلانی نے اپنےٹوئٹ میں لکھاکہ میں بھارتی ہندوؤں کی اکثریت کی طرف سےبھارتی مسلمانوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کو دیکھا جاتا ہے، سنا جاتا ہے، پیار کیا جاتا ہے اور تعریف کی جاتی ہے ۔ آپ کا درد ہمارا درد ہے۔
I want to say this to Indian Muslims on behalf of a majority of Indian Hindus. You are seen & heard, loved & treasured. Your pain is our pain. Your patriotism is not in question, your identity is not a threat to India or to anyone else’s religion. We are one Nation, one family.
— VISHAL DADLANI (@VishalDadlani) June 16, 2022
وشال دادلانی نے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ کی حب الوطنی پر کوئی سوال نہیں ہے، آپ کی شناخت ہندوستان یا کسی اور مذہب کے لیے خطرہ نہیں ہے۔ ہم ایک قوم، ایک خاندان ہیں۔
I also want to say this to all Indians. I’m truly sorry about the ugly nature of Indian politics, that will happily divide us into smaller & smaller groups, until we each stand alone.
They are all doing that for personal gain, not for the people.
Don’t let them win. 🙏🏽 https://t.co/h7pgTaFyjd
— VISHAL DADLANI (@VishalDadlani) June 16, 2022
وشال دادلانی نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ میں تمام ہندوستانیوں سے بھی یہ کہنا چاہتا ہوں۔ مجھے بھارتی سیاست کی بدصورت خصلت کے بارے میں واقعی افسوس ہے، جو ہمیں خوشی سے چھوٹے ، چھوٹے گروہوں میں تقسیم کردے گی، جب تک کہ ہم میں سے ہر ایک اکیلے نہ رہ جائے۔یہ سب ذاتی مفاد کے لیے کر رہے ہیں، عوام کے لیے نہیں،انہیں جیتنے نہ دیں۔
مسلمانوں کے لیے نیک جذبات کے اظہار پر وشال دادلانی کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے بھی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر معروف موسیقار کو سراہا ہے۔
Warmly echoed, @VishalDadlani — shabash for speaking for the vast silent majority! https://t.co/HX1ZSgrbHZ
— Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) June 16, 2022
ششی تھرور نے پانے ٹوئٹ میں لکھا کہ وشال دادلانی! بڑی خاموش اکثریت کے لیے بولنے پر شاباش۔