سابق کپتان ظہیر عباس لندن کے اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل
ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہیر عباس کو لندن جاتے ہوئے دبئی میں قیام کے دوران کووڈ 19 کا مرض لاحق ہوا تھا۔
لندن: پاکستانی کرکٹ کے سابق کپتان ظہیر عباس کو برطانوی دارالحکومت کے ایک نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس کے خاندانی ذرائع نے منگل کے روز میڈیا کو اطلاع دی تھی کہ ظہیر عباس کو تین روز قبل اسپتال لے جایا گیا تھا جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتے 13 سال بیت گئے، پی سی بی کا ٹیم کو خراج تحسین
چیئرمین پی بی سی کا بلائنڈ، ڈیف ٹیموں کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
ظہیر عباس کے اہل خانہ نے ان کے مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔
Reportedly former cricketer, once called the Asian Bradman, Zaheer Abbas, is not well and hospitalised in London. Hope and pray that he gets well soon pic.twitter.com/4oMGFEpfxm
— Azhar Abbas (@AzharAbbas3) June 21, 2022
ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہیر عباس کو لندن جاتے ہوئے دبئی میں قیام کے دوران کووڈ 19 کا مرض لاحق ہوا تھا، لندن پہنچنے کے بعد انہوں نے گردے میں درد کی شکایت کی تھی جس کے بعد ان میں نمونیا کے مرض کی تشخیص ہوئی تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ’’وہ فی الحال ڈائیلاسز پر ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں لوگوں سے نہ ملنے کا مشورہ دیا ہے‘‘۔









