خواجہ سرا مہرب معیز اعوان کا اداکارہ منال خان پر طنز
یہ تصاویر پنٹریسٹ یا کائیلی جینر سے نہیں چرائی گئیں، یہ تصاویر ہمارے کامیڈی شو”کچھ گرمی ہے“ کے دوران لی گئی ہیں، سماجی شخصیت کا اپنی تصاویر پر تبصرہ

اداکارہ منال خان کو معروف شخصیات اور سوشل میڈیا سائٹس کی تصاویر چرانے پرتاحال طعن وتشنیع کا سامنا ہے۔
معروف سماجی شخصیت خواجہ سرامہرب معیز اعوان نے بھی اداکارہ منال خان کو طنز کا نشانہ بناڈالا۔
یہ بھی پڑھیے
یشمیٰ گل کو ایس یو وی میں بیٹھ کر بس سروس کی تشہیر مہنگی پڑگئی
ماہین خان نے ملکی حالات کا ذمے دار نادیدہ قوتوں کو قرار دیدیا
مہرب معیز اعوان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر دو تصاویرشیئر کی ہیں جس میں انہیں اپنے کامیڈی شو میں لوگوں کو محظوظ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
These pictures weren’t stolen from Pinterest or Kylie Jenner…
Some grabs from our comedy show Kuch Garmi Hai – curated by The Jungle PK. pic.twitter.com/Qtz2EDKHPp
— Mehrub Moiz Awan (@TMItalks) June 30, 2022
خود کو قابل فخر خواجہ سرا کہنے والے مہرب معیز اعوان نے تصویر کے کیپشن میں اداکارہ منال خان کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ تصاویر پنٹریسٹ یا کائیلی جینر سے نہیں چرائی گئیں، یہ تصاویر ہمارے کامیڈی شو”کچھ گرمی ہے“ کے دوران لی گئی ہیں جسے جنگل پی کے کے تعاون سے پیش کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ مہرب معیز اعوان خواجہ سرا ہیں اور شرمانے یا گھبرانے کے بجائے اپنی شناخت پر فخر کرتے ہیں، وہ جمہوری روایات کے علمبردار اور امیروں پر ٹیکس نافذ کرنے کےپرزور حامی ہیں۔









