اداکارہ شگفتہ اعجاز کی آئندہ نسلوں کیلیے عوام کو باہر نکلنے کی کال
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک وڈیو شیئرکی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہم اپنے حق کیلیے لڑنا جانتے ہیں
ٹیلی وژن کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کیلیے موجودہ نظام کیخلاف عوام کو گھروں سے نکلنے کی کال دیدی۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک وڈیو شیئرکی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہم اپنے حق کیلیے لڑنا جانتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ نادیہ جمیل کس عمر میں پہلی مرتبہ جنسی ہراسانی کا نشانہ بنیں؟
نوجوان دکھنے والے ریمبو اور صاحبہ کے بیٹے نے کیا کارنامہ انجام دیدیا؟
اداکارہ شگفتہ اعجاز کا اپنی وڈیو میں کہنا تھا کہ آج جوکچھ ہمارے ساتھ ہورہا ہے اور جو کچھ ہمیں برداشت کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے اور ہمیں دبایا جارہا ہےاسے ہماری اولادوں کو بھی بھگتنا پڑے گا، آج اگر ہم خا موش رہیں گے تو ہماری اولادوں کو زبردستی خاموش رکھا جائے گا۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جو نسل د ر نسل چلتا آیا سلسلہ ہمارے اوپر مسلط ہے اسے واپس کرنے کیلیے ہم سب کو ایک ہونا پڑے گا اور اہم سب کو ساتھ ہونا پڑے گا تبھی کوئی تبدیلی ممکن ہوگی۔
سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ برائےمہربانی اپنی اولادوں اور اپنی نسلوں کیلیے باہر نکلیں،تاکہ ان کا آنے والا کل ہم سے بہتر ہو۔