مریم نفیس نے شادی کے 100 دن مکمل ہونیکا جشن کیسے منایا؟

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے شوہر امان کی بیرون ملک سے آمد اور شادی کی تمام تقریبات کی جھلکیاں موجود ہیں

نوجوان اداکارہ مریم نفیس کو پیا دیس سدھارے پورے 100 دن بیت گئے ہیں۔ اداکارہ نے شادی  کے پہلے 100 روزمکمل ہونے پر انوکھے انداز میں جشن منایا ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اور فیس بک پیجز پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے شوہر امان کی بیرون ملک سے پاکستان آمد اور نکاح، مہندی،مایوں اور شادی کی تمام تقریبات کی جھلکیاں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نفیس نے آزادی مارچ کے شرکا سے پانی لانے کی اپیل کیوں کردی؟

مریم نفیس کی اسلام آباد کے گولڈن مین احسن سے ملاقات

اداکارہ نےوڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ امان احمد  شادی کے 100 ایام میں سے شیئر کرنے  کے لئے بہت کچھ ہے لہذا ہم اپنے تہواروں کے ان غیر معمولی لمحات کے ساتھ شروع کریں گے۔

اداکارہ نے شادی کی تقریبات میں شرکت کرکے ان خوبصورت لمحات کو تخلیق کرنے پر تمام شرکا کا شکریہ بھی اداکیا۔

واضح رہے کہ مریم نفیس ابھرتی ہوئی اداکارہ مریم نفیس ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جنہوں نے ٹیلی وژن کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔اداکارہ رواں برس ہی امان احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

متعلقہ تحاریر